سینیٹ آف پاکستان نے چیئرمین اور قائد ایوان کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دے دیا

سینیٹ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی سال کے دوران سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ ایوان میں کسی حوالے سے کارکردگی نہ دکھا سکے۔

سینیٹ آف پاکستان نے سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ جس میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا گیا، تاہم قائد حزب اختلاف کی کارکردگی کو رپورٹ میں مایوس کن قرار دیا گیا کیونکہ رپورٹ میں اس حوالے سے کوئی اعدادوشمار پیش نہیں کئے گئے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی نے ایوان بالا کو متحرک بنانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ایوان بالا میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی حاضری سو فیصد رہی، اور ایوان بالا میں سب سے زیادہ 8گھنٹے سے زائد وقت بولنے کا اعزاز بھی قائد ایوان کو حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد اکبر سے متعلق جھوٹی خبر پر چینل 24 کی معذرت

وی لاگر اسد طور کی جنرل فیض حمید سے متعلق خبر جھوٹی نکلی

ایوان میں موجودگی یقینی بنانے کے حوالے سے اپوزیشن ارکان کا دوسرا اور تیسرا نمبر رہا۔ ایوان میں اظہار خیال کرنے کے حوالے سے سینیٹر مشتاق دوسرے اور رضا ربانی کا تیسری پوزیشن پر رہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر عرب ممالک کی چار نمایاں شخصیات پاکستان آئیں،23 سفراء اور غیر ملکی پارلیمانی شخصیات نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں کیں.چیئرمین نے 16 سے زائد پارلیمانی وفود بیرون ممالک بھجوائے جبکہ سینیٹ پر اعتماد کے باعث 1100 سے زائد پبلک پٹیشن دائر کی گئیں۔جن میں سے 183 پیٹیشنز نمٹائیں گئیں۔

سال بھر میں ایوان بالا میں 14 آرڈیننس پیش کئے گئے اورقومی اسمبلی کے 58 بلز موصولشدہ بلوں میں سے27پاس کئے گئے۔ایوان بالا میں پارلیمانی برا کے دوران 158 قرادادیں اور238 تحاریک پیش کی گئیں ۔158 توجہ دلاؤ نوٹسز،6 تحاریک استحقاق بھی جمع کرائی گئیں.

سینیٹ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی سال کے دوران سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ ایوان میں کسی حوالے سے کارکردگی نہ دکھا سکے۔

متعلقہ تحاریر