اداکارہ مایا علی "جو بچھڑ گئے” کے اختتام پر افسردہ ہو گئیں
ڈرامہ سیریل ‘جو بچھڑ گئے’ 12 دسمبر سے شروع ہوا تھا، اس میں سنہ 1971 کے دوران پاکستان کے لیے قربانی دینے والے افراد کی کہانی کی عکاسی کی گئی ہے۔
تاریخی پس منظر پر بننے والی ڈرامہ سیریل "جو بچھڑ گئے” گذشتہ رات اختتام پذیر ہوگئی ، ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ مایا علی نے ڈرامے کے اختتام پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکارہ مایا علی نے لکھا تھا کہ "جو بچھڑ گئے کی آخری قسط دیکھنا مت بھولیے گا۔”
یہ بھی پڑھیے
لندن کی سڑکوں پر ریما خان اور عمران عباس کی ڈانس ویڈیو وائرل
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں بول پڑیں
انہوں نے لکھا ہے کہ "یہ لکھنا واقعی مشکل ہے لیکن ہر سفر کا اختتام ہونا ہوتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ قسط ہمارے لیے کیا پیغام لے کر آتی ہے؟ ملتے ہیں آج کی رات 8 بجے صرف جیو ٹی وی پر۔”
It’s really hard to write “don’t forget to watch the LAST EPISODE OF JO BICHAR GAYE” but every journey has to come to an end. Let’s see what this episode has in store for us? Miltey hain ajj ki Raat 8 bajje @HarPalGeoTv pe.@iamwahajali @TalhaChahour pic.twitter.com/iTl2SBQ3ew
— Maya Ali (@mayaali07) March 13, 2022
14 اقساط پر مشتمل ڈرامہ سیریل "جو بچھڑ گئے” کی آخری قسط گذشتہ جیو انٹرٹینمنٹ سے نشر کی گئی۔
ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں اداکارہ مایا علی ، اداکار طلحہ چہور اور اداکار وہاج علی شامل تھے جبکہ دیگر فنکاروں میں اورنگزیب مرزا، نادیہ جمیل، عدنان جعفر، ساجد شاہ، رانا مجید، عمرڈار، احمد عباس، عثمان ضیاء، شیرین زاہد، عمر چیمہ، فہد ہاشمی، ظہیر تاج اور فضل حسین شامل تھے۔
تاریخی پس منظر پر بنائے ڈرامے کی ہدایتکاری ہائصم حسین نے دی تھی جبکہ کرنل زیڈ آئی فرخ کی تحریر کو ڈرامائی تشکیل مصنف علی معین نے دی تھی۔
ڈرامہ سیریل ‘جو بچھڑ گئے’ 12 دسمبر سے شروع ہوا تھا، اس میں سنہ 1971 کے دوران پاکستان کے لیے قربانی دینے والے افراد کی کہانی کی عکاسی کی گئی ہے۔









