عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا
ناراض عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ استغفار کی کثرت کریں ۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کیا پیش کی گئی برساتی سیاستدانوں نے اپنا سیاسی قبلہ تبدیل کرنا شروع کردیا ہے ، برساتی سیاستدانوں میں تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں جنہوں نے عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ استغفار کی کثرت کریں۔
پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے اور ایم کیوا یم پر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہونے کے بعد پی ٹی آئی سے شدید اختلافات ہونے کے باوجود ایم کیوایم کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان پر اپوزیشن کی جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد ایک بار پھر اپنا سیاسی قبلہ تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت نے اہلیہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ کرنے کی تردید کردی
خبردار! ہوشیار! عامر لیاقت حسین غصے میں ہیں
وزیراعظم صاحب جو کم بخت آپ کو چاہتے ہیں وہ آپ کے بدترین رویے کے باوجود ساتھ ہیں، گھبرانا نہیں ہے، اعصاب کا کھیل ہے ،اللہ پاکستان کے لیے بہتر فرمائے گا،اس کے بعدہمارے راستے جدا!! آپ نےُوفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، سلامت رہیےُاور ہوسکے تو استغفار کی کثرت کیجیے@ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 13, 2022
، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مستقبل میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
انھوں نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا کہتے ہوئے وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وزیر اعظم آپ کے چاہنے والے آپ کے بدترین رویے کے باوجود آپکے ساتھ ہیں، اعصاب کا کھیل ہے، اللہ پاکستان کے لیے بہتر کرے، اس کے بعد ہمارے راستے جدا، وزیر اعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یاد رکھوں گا۔









