ملک میں ایک مہینے کا پیٹرول اور ڈیزل ذخیرہ کرلیا، وفاقی وزیر توانائی
حماد اظہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اخبارات میں جھوٹی خبریں شائع ہوئیں کہ ایندھن کا ذخیرہ 5 دن کا رہ گیا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک مہینے سے زیادہ کیلیے ڈیزل اور پیٹرول کے ذخائر موجود ہیں، یہ پچھلے کئی سالوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح ہے۔
The country has Diesel and Petrol stocks of more than one month. This is the highest stocks cover since many years. Some newspapers have carried a news that only 5 days stock is left. This is fake and contrary to the facts.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 14, 2022
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ اخبارات نے خبر شائع کی کہ صرف 5 دن کے ذخائر باقی رہ گئے ہیں، یہ خبر جھوٹی اور حقائق کے منافی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی دھمکی، ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ
میڈیا ہاؤسز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جھوٹی خبریں پھیلانے لگے
28 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
یہ اعلان اس وقت کی صورتحال کے بالکل برعکس تھا کیونکہ عوام قیمتوں میں اضافے کی توقع کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے بجٹ تک منجمد کر دی گئی ہیں۔









