نام کمانا ہے تو بڑا کام چھوڑیں، ناسا سے رابطہ کریں

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کا ایک راکٹ چاند کا چکر لگائے گا جس میں فلیش ڈرائیو ہوگی، فلیش ڈرائیو میں شہریوں کے نام محفوظ ہوں گے۔

امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ناسا کے ڈیٹابیس میں شمولیت کیلیے اپنا نام مئی سے پہلے ارسال کریں، یہ بات ناسا نے اپنے ایک بلاگ میں کہی۔

آرٹیمس 1 بغیر کسی خلانورد کے خلا میں جانے والی پہلی آزمائشی پرواز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

مریخ کو زمین کے جیسا بنایا جاسکتا ہے، ناسا ڈائریکٹر

آئند ہ دس سالوں میں انسانوں کومریخ تک پہنچائیں گے، ایلون مسک کا اعلان

یہ راکٹ چاند کے گرد چکر لگائے گا اور ممکنہ طور پر 2025 تک اس میں ایک خاتون اور مرد بھی سفر کریں گے۔

جب شہری نام جمع کروائیں گے تو ناسا ان کیلیے ایک ورچوئل بورڈنگ پاس بھی جاری کرے گی۔

تمام ناموں پر مشتمل فلیش ڈرائیو تین ہفتے سے زائد کے دورانیے میں چاند کا چکر لگائے گی۔

17 مارچ کو ناسا فلوریڈا میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر میں ریہرسل منعقد کرے گا، اس ریہرسل کے ڈیٹا کے مطابق آرٹیمس 1 کو لانچ کرنے کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ تمام نگاہیں لانچ کمپلیکس 39 بی پر ہوں گی جب اورین اور اسپیس لانچ سسٹم پہلی مرتبہ فلوریڈا میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر سے اڑان بھریں گے۔

آرٹیمس 1 کی کامیابی کے بعد ناسا کا طویل مدتی منصوبہ ہے کہ 2024 تک آرٹیمس 2 کو بھی بھیجا جائے۔

آرٹیمس 2 میں خلانوردوں کی ٹیم بھی شامل کرنے کا امکان ہے جو کہ چاند کے گرد چکر لگائیں گے۔

اگر یہ سب تجربے کامیاب رہے تو 1972 کے بعد 2027 میں پہلی مرتبہ انسان چاند کی سطح پر اتریں گے۔

متعلقہ تحاریر