ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات

دونوں جماعتوں کا مل کر کام کرنے پر اتفاق، ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ نہیں کیا، مشاورت جاری ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات۔ زرداری ہاؤس میں ہونے والی سیاسی بیٹھک میں ملک کے وسیع تر مفاد کیلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ملاقات گزشتہ کئی دنوں سے جاری سیاسی ملاقاتوں کا تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم ڈرائنگ روم کی سیاست کیساتھ عوامی سیاست کے محاذ پربھی سرگرم

وزیراعظم کا حافظ آباد میں کامیاب عوامی جلسہ ، اپوزیشن کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت شہری سندھ کے مسائل پر متحدہ قومی موومنٹ کا موقف سندھ کی حکمران جماعت کے سامنے رکھا گیا۔

پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شہری سندھ کے مسائل کے حل کے لئے مستقل اور بہتر روابط استوار کرنے پہ اتفاق کیا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انتظامی اور قانونی مسائل کو قانون سازی کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کا عمل جاری ہے، عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال پر اپنے لوگوں اور ان کے مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

اس اہم ملاقات میں پیپلزپارٹی کی طرف سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور دیگر موجود تھے۔

ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان، خلد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف شامل تھے۔

متعلقہ تحاریر