وزیراعظم ڈرائنگ روم کی سیاست کیساتھ عوامی سیاست کے محاذ پربھی سرگرم

وزیراعظم نے گزشتہ روز لاہور میں سیاسی ملاقاتوں میں مصروف دن گزارا ، آج  خیبرپختونخوا  کے ضلع  لوئر دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان ڈرائنگ روم کی سیاست  کے ساتھ ساتھ  عوامی سیاست کے محاذ پر بھی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز لاہور میں سیاسی ملاقاتوں میں مصروف دن گزارا جس کے بعد آج وہ  خیبرپختونخوا  کے ضلع  لوئر دیر میں ایک  عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ’فری ہینڈ‘ دے دیا

بلاول بھٹو زرداری سیاسی تاریخ سے نابلد یا جوش خطابت کا اثر

وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد مقامی حکومتوں  کے انتخابات  کے دوسرے مرحلے سے قبل عوامی رابطہ مہم کی قیادت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی سیاسی سرگرمیوں نے پاور شوز کے ذریعے عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے زیادہ اہمیت اختیار کر لی۔

وزیر اعظم نے اب کے پی کے ضلع لوئر دیر کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ تیمرگرہ شہر کے ایف سی گراؤنڈ میں آج ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ دنوں میں 13 مارچ کو حافظ آباد، 16 مارچ کو سوات اور 20 مارچ کو مالاکنڈ میں  بھی  عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

میلسی میں اپنے گزشتہ خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کی تھی اور تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی پیش گوئی کرنے کے علاوہ کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کے عمل کے تسلسل پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 8 مارچ کو قومی اسمبلی  سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس کی کامیابی کے لیے کم از کم 172 اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہے۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں کے 86 ارکان کے دستخط کے بعد جمع کرائی گئی تھی جب کہ اپوزیشن بینچز نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی تھی۔

متعلقہ تحاریر