کراچی کے مختلف اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تبدیل
لیاری جنرل اسپتال کے ایم ایس کو تبدیل کردیا گیا اور ان کی جگہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کو عہدہ دے دیا گیا

کسی بھی شہر میں علاج معالجے کے لیے مفت اسپتال کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے۔ کراچی میں بھی سرکاری اسپتال موجود ہیں لیکن آبادی کے لحاظ سے ان کی تعدا د بہت کم ہے تاہم حکومت کی جانب سے شہریوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کی کوششیں جاری ہیں ،شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے تحت کراچی کے کراچی کی مختلف اسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس )کو تبدیل کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
رواں سال میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں 5873 نشتیں خالی رہ گئیں، رپورٹ
پیرا میڈیکل اسٹاف کے مطالبات ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، پروفیسر شاہد رسول
ان میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر روبینا بشیر کو سول اسپتال کراچی کی ایم ایس بنا دیا گیا لیاری جنرل اسپتال کے ایم ایس کو تبدیل کردیا گیا اور ان کی جگہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کو عہدہ دے دیا گیا ، سرروسز اسپتال کراچی میں بھی ایم ایس تبدیل کرکے ڈاکٹر زبیر احمد آغا کو نیا ایم ایس بنا دیا گیا۔









