آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کی مناسبت سے "شاد رہے پاکستان” نغمہ ریلیز کردیا

نغمے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ سبز حلالی  پرچم کی سربلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا نغمہ "شاد رہے پاکستان” ریلیز کردیا ہے۔

اس سال 23 مارچ کو 82ویں یوم پاکستان کے موقع پر ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز ہونے والے نئے گانے کا مرکزی خیال "شاد رہے پاکستان” ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈینسس ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا

پشاور میں باپ بیٹی نے ایک ہی یونیورسٹی سے ایک ساتھ پی ایچ ڈی  کی ڈگری حاصل کرلی

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال 82واں یوم پاکستان بھرپور انداز اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

 آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کیے گئے گانے میں وطن عزیز کے لیے دعا کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ریلیز ہونے والے نئے نعمے کے مرکزی خیال میں ” مرکز یقین شاد باد ” کو بھی نمایاں طور پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز نغمے میں قوم کے پختہ عزم کے اظہار کو بھی دکھایا گیا ہے۔

نغمے میں قوم کے اتحاد ، یگانگت اور ترقی کے عزم کو اجاگر کیاگیا ہے۔ نغمے میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ سبز حلالی  پرچم کی سربلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

نغمے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ سبز حلالی  پرچم کی سربلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آج سے 82 برس قبل 23 مارچ 1940 کو قرار داد لاہور پیش کی گئی تھی جسے اصل میں "قرار داد پاکستان” کہا جاتا ہے۔ قرار داد پاکستان کو بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر