شیخ رشید کو مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں ، منظور وسان

ڈی چوک پر پر نہ پی ٹی آئی اورنہ ہی اپوزیشن جلسہ کرسکے گی،28 مارچ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے

سیاسی خوابوں کے حوالے سے مشہور مشیر زراعت سندھ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان  نے حالیہ کشیدہ  ترین سیاسی  صورتحال  کے تناظر کہنا ہے کہ  وزیرداخلہ شیخ رشید کو مستقبل میں مَچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں۔

منظور وسان نے حالیہ کشیدہ ترین سیاسی صورتحال پر اپنے جاری ویڈیو بیان  میں کہا ہے کہ  بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے ، ڈی چوک  اسلام آباد پر پر نہ تحریک انصاف اورنہ ہی اپوزیشن جلسہ کرسکے گی،28  مارچ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

منظور وسان کی بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق نئی پیش گوئی

فیصل رضا عابدی نے عالمی جنگ کی تیاری پکڑ لی

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کو آئندہ بلوچستان کی مچھ جیل میں قید ہوتا دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید اب بہانہ ڈھونڈ رہا ہے، مگر ان کی گیم اوور ہو چکی ہے، شیخ رشید کے 28 مارچ تک ایسے ہی بیانات آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے نفرت کا اظہار کرکے الگ ہو رہے ہیں جبکہ عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کر کے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد  کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی سرگرمیوں پر گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک میں قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ہے، قومی حکومت بنے تو اچھی بات ہے اور آگے چل کر عام انتخابات کروائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب کسی کوکچل نہیں سکتا کیونکہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے۔

متعلقہ تحاریر