منظور وسان کی بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق نئی پیش گوئی

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے انڈر آتی ہیں اس لیے سندھ کا کوٹا کم کرکے پنجاب کا بڑھا دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے ایک مرتبہ پھر پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی شادی وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی ۔

مشیر زراعت منظور وسان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم عمران خان کا مستقبل اچھا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیل کی دوڑ

آئی جی خیبر پختون خوا کا حکومت سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

پریڈکشن دیتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2022 اور 23 کے درمیان میں ہوگی مگر ہوگی تب ، جب وہ وزیراعظم ہوں گے۔

کھاد کی تقسیم کی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ اینگرو ، ایف ایف سی اور فاطمہ فرٹیلائزرز سب سے زیادہ کھاد بنانے والے کارخانے ہیں ، ایف ایف سی سندھ کو 30 فیصد جبکہ اینگرو 40 فیصد کھاد فراہم کرتے تھے۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے پنجاب کو کھاد زیادہ دینے کے لیے ہماری کھاد کی ڈیڑھ لاکھ بوریاں کم کردی ہیں۔

مشیر زراعت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ یہ وزیر کون ہوتے ہیں جو کوٹ سسٹم لارہے ہیں، ہمارا کوٹہ کم کرکے دوسرے صوبوں کھاد اسمگل کی جارہی ہے ، وفاق کی جانب سے کوٹے میں کٹ مارنے سے سندھ میں کھاد کا بحران پیدا ہونا لازمی امر ہے۔ وفاق سندھ کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہے جو زیادتی کے برابر ہے۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں ، یہ ان پر پریشر ڈال کر کوٹہ زیادہ کررہے ہیں۔ سندھ کا کوٹہ باہر نہ جائے اس لیے چیک پوسٹس قائم کی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر زراعت منظور وسان کا کہنا تھا کہ مارچ سے پہلے میاں نواز شریف کو پاکستان میں آتا ہوا نہیں دیکھ رہا۔

متعلقہ تحاریر