بیوہ کو ”رنڈی“ کہنے پر شہبازگل کو شدید تنقید کا سامنا
شہباز گل اپنی بات کے حق میں چوہدری خادم حسین کی تحریر بطور دلیل پیش کردی، معاون خصوصی نے سینئر صحافی حامد میر کو بھی قائل کرلیا

وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ شہبازگل نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو گالی دینے کے بعد براہ راست پریس کانفرنس کے دوران بیوہ خاتون کی بیہودہ تعریف بیان کردی۔ کہتے ہیں جس عورت کا شوہر فوت ہوجائے پنجابی میں اسے رنڈی کہا جاتا ہے۔
شہباز گل کے اس بیان کے بعد گزشتہ روز سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور اس حوالے سے ناقابل اشاعت الفاظ پر مشتمل گزشتہ روز سے ٹرینڈ کررہے ہیں۔ تاہم شہباز گل اپنے دعوے کے حق میں مستند دلیل بھی نکال لائے اور سینئر صحافی حامد میر کو بھی قائل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز گل اور عالیہ حمزہ آپے سے باہر،ٹی وی چینلز نےگالیاں نشرکردیں
ماں بہن کی گالیاں دی گئیں، اگلا الیکشن پی ٹی آئی ٹکٹ سے نہیں لڑوں گا، نور عالم
شہباز گل نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پریس کانفرنس کے دوران خاتون صحافی آمنہ عامر کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زبان و بیا ن میں ہر جگہ کی اپنی بات ہوتی ہے، میں چھوٹی سے بات بتادیتا ہوں مجھے بھی چند دن پہلے پتہ چلی ہے کہ ہمارے پنجاب میں جب کسی خاتون کا شوہر فوت ہوجاتا ہے تو اسے”رنڈی “ کہاجاتا ہے اور جب کسی مرد کی بیوی فوت ہوجائے تو اسے”رنڈوا “ کہا جاتا ہے۔
PM Imran Khan’s spokesman Shehbaz Gill defends the use of words ‘Randee’ and ‘Dalla’ pic.twitter.com/vd8vN0ut5Y
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 21, 2022
شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ سینئر صحافی چوہدری خادم حسین کا مضمون شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ کالم چوہدری خادم حسین صاحب کا ہے- مجیب الرحمن شامی صاحب کے اخبار میں چھپا ہوا ہے۔ اس میں رنڈی کے معنی دئیے ہوئے ہیں۔ کالم کا عنوان ہی رنڈی سے شروع ہوتا ہے۔ ایک اور محاورہ بھی حاضر ہے۔ مسئلہ ان سب کو مجھ سے ہے۔
یہ کالم چوہدری خادم حسین صاحب کا ہے-مجیب الرحمن شامی صاحب کے اخبار میں چھپا ہوا ہے۔ اس میں رنڈی کے معنی دئیے ہوئے ہیں۔ کالم کا عنوان ہی رنڈی سے شروع ہوتا ہے۔ ایک اور محاورہ بھی حاضر ہے۔
مسلہ ان سب کو مجھ سے ہے
رنڈی(بیوہ) کا رنڈاپا اور مشٹنڈے!
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 21, 2022
سینئر صحافی حامد میر نے شہبازگل کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ چلیں ایک لفظ پر تو آپ مستند حوالہ لے آئے کیونکہ چوہدری خادم حسین ہمارے استادوں میں شامل ہیں لیکن اس لفظ کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ اُردو میں اسکا مطلب کچھ اور ہے ، وہ دوسرا والا لفظ آپ نے غلط استعمال کیا اس پر آپ نے معذرت کر لی اس لئے اس لفظ کا ذکر چھوڑیں۔
چلیں ایک لفظ پر تو آپ مستند حوالہ لے آئے کیونکہ چودھری خادم حسین ہمارے استادوں میں شامل ہیں لیکن اس لفظ کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ اُردو میں اسکا مطلب کچھ اور ہے ، وہ دوسرا والا لفظ آپ نے غلط استعمال کیا اس پر آپ نے معذرت کر لی اس لئے اس لفظ کا ذکر چھوڑیں https://t.co/NAyCfh8biM
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) March 21, 2022
ڈاکٹراے بی نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ لکھا کہ رنڈی کا ایک مطلب” وہ عورت جس کا شوہر فوت ہوجائے “بالکل درست ہے۔ ہمارے معاشرے میں یہ لفظ مگر دوسرے معنی میں زیادہ استعمال ہوتا ہےشاید اس لیے کنفیوژن ہے ۔
یہی بات میں نے کی تھی۔ کہ ایک جگہ یہ گالی سمجھا جاتا ہے اور دوسری جگہ بیوہ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
میں خان کے دفاع میں ڈٹ کر کھڑا ہوں ان کو اصل مسلہ اس سے۔ اس لئےمیری پر چیز بری لگتی ہے۔ سب کی تنقید کا محور شہباز گل ہے۔ وجہ صرف ایک،کسی طرح اس کو چپ کروا کر خان کو کمزور کرو https://t.co/3t15jJALSt
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 21, 2022
شہبازگل نے لکھا کہ یہی بات میں نے کی تھی۔ کہ ایک جگہ یہ گالی سمجھا جاتا ہے اور دوسری جگہ بیوہ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ میں خان کے دفاع میں ڈٹ کر کھڑا ہوں ان کو اصل مسئلہ اس سے۔ اس لئےمیری پر چیز بری لگتی ہے۔ سب کی تنقید کا محور شہباز گل ہے۔ وجہ صرف ایک،کسی طرح اس کو چپ کروا کر خان کو کمزور کرو۔









