جنت مرزا کی کزن کی شادی میں ڈانس کی وڈیو وائرل

ویڈیو میں جنت مرزا نے سبز رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے  اور گانے پر قابل دید ڈانس کے اسٹیپ فالو کررہی ہیں

مختصر دورانیے کی سوشل  میڈیا ایپ ‘ٹک ٹاک’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے اپنی معصومیت اور خوبصورتی کے باعث  خبروں میں رہنے والی اسٹار جنت مرزا  کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ شادی کی تقریب میں  ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے  ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی وڈ کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں ، ویڈیو میں انھوں نے سبز رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے  اور گانے پر قابل دید ڈانس کے اسٹیپ فالو کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی فلم ‘تیرے باجرے دی راکھی’ کا پوسٹر جاری

جنت مرزا نے میوزک وڈیو کا اجر کیوں ملتوی کردیا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza 🦋 (@jannatmirza_)

ویڈیو کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ کزن کی شادی کی، مہندی کی تقریب ، جس  سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ان کی خاندان کی شادی ہے اور ان کےساتھ ڈانس کرنے والا نوجوان بھی ان کا رشتے دار ہی ہے ۔ ڈانس کی ویڈیو پر مداحوں اور ناقدین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بعض نے اس کو خوب سراہا تو بعض نے اس پر سخت تنقید کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza 🦋 (@jannatmirza_)

واضح رہے کہ اس سے قبل جنت مرزا نے قوالی نائٹ کے موقع پر بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں  وہ اپنی دوستوں کے ساتھ لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھی گئی تھی

متعلقہ تحاریر