بھارتی مداح نے وسیم اکرم کی ویوین رچرڈز کو کی گئی تیز ترین گیند ڈھونڈ نکالی

سر ویوین رچرڈز نے 1988 میں ہوبارٹ میں وسیم اکرم کی جانب سے کرائی گئی گیند کو اپنے کیریئر کی تیز ترین ڈیلیوری قرار دیا تھا

بھارتی مداح  نے وسیم اکرم کی سر ویوین رچرڈز کو کرائی گئی تیز ترین گیند ڈھونڈنکالی۔
وسیم اکرم نے بھارتی مداح کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈز سے وضاحت طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

ورلڈ نمبر ایک ٹینس اسٹار ایشلی بارٹی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کم عمر ترین  اسنوکر چیمپیئن احسن رمضان نے کامیابی کا سہرا بہن کے سر باندھ دیا


سر ویوین رچرڈ نے کرک انفو  کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئرمیں جس تیز ترین گیند کا سامنا کیا وہ 1988 کے آخر میں ہوبارٹ میں کھیلے گئے ون ڈے میں وسیم اکرم  کا باؤنسر تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ بالوں کے فرق سے بچے ،گیند انتہائی تیزی سے گزری اور میں نے گیند کو وکٹ کیپر کے دستانوں سے ٹکراتے ہوئے سنا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وسیم اکرم نوجوان تھے، وہ کیریئر شروع کررہے تھے اور میرا کیریئر ختم ہورہا تھا۔مجھے خوشی ہوئی کہ جب وہ آرہا تھا تو میں جارہا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے یہ بھی یاد ہے کہ میں نے اس وقت ویسٹ انڈین بلے بازوں کو کہا تھاکہ تم لوگوں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کہ تمہیں  اس آدمی سے مستقل بنیادوں پر سامنا کرناپڑے گا۔انہوں نے کہا  کہ  وسیم اکرم  بہت ہی  خاص تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اب بھی وہ خاص گیند  دیکھ رہا ہوں۔ مجھے اس گیند کے بارے میں بار بار ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔

بھارتی ٹوئٹر صارف  نے سوئنگ کے سلطان کی عظیم بلے باز کو کرائی گئی گیند  کی ایک وڈیو ڈھونڈنکالی  او ردعویٰ کیا کہ یہ وہی گیند ہے جس کا ذکر انہوں نے انٹرویو میں کیا ہے۔

وسیم اکرم نے بھی بھارتی صارف کے ٹوئٹ  کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈز سے تصدیق طلب کی کہ کیا یہ وہی گیند ہے جس کا آپ نے ذکر کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر