مہنگائی کا نیا طوفان، زندہ مرغی 300 روپے فی کلو سے تجاوزکر گئی

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے زندہ مرغی کی قیمت 23 روپے 59 پیسے اضافے کیساتھ 302 روپے سے تجاوز کر گئی۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے تو 300 رن نہ بن سکے، لیکن ملک بھر میں زندہ مرغی کے ریٹ نے ٹرپل سنچری مکمل کرلی ہے۔

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا مہینہ آگیا، زندہ مرغی کے دام 300 سے تجاوز کرگئے، مہنگائی سے تنگ عوام مزید پریشان ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک کا گانے کے ذریعے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ہولڈرز کو خراج تحسین

حکومت کا آڈٹ کی مدت چھ کے بجائے تین سال کرنے پر غور

پاکستان شماریات بیورو کے مطابق روز مرہ استعمال کی 25 اشیاء ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔ برائلر مرغی کی قیمت 300 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ۔

اعدادوشمار کے مطابق گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 52 روپے 20 پیسے مہنگا ہو کر 1188 روپے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں 1 فیصد سے زائد اضافے کیساتھ مہنگائی کی شرح 15.67 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے زندہ مرغی کی قیمت 23 روپے 59 پیسے اضافے کیساتھ 302 روپے سے تجاوز کر گئی۔ گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 52 روپے 20پیسے مہنگا ہوکر 1188 روپے کاہوگیا جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 9روپے 19 پیسے مہنگا ہو کر قیمت 1173روپے تک جا پہنچی ۔

تازہ دودھ، آلو ،پیاز، دالیں، مٹن،بیف ، د ہی ،کیلے اوربچوں کا خشک دودھ بھی مہنگا ہوا۔

رواں ہفتے لہسن16 روپے ،ٹماٹر3 روپے 11 پیسے، انڈے 5 روپے 73 پیسے جبکہ چینی 81 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

عوام رمضان سے پہلے بڑھتی مہنگائی سے نالاں ہیں، ان کا شکوہ ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پوری پاکستانی ٹیم مل کر 300 اسکور نہ کرسکی لیکن اسی روز زندہ مرغی کے دام ٹرپل سنچری اسکور کر گئے۔

متعلقہ تحاریر