بلاول کی وزیراعظم کو بشریٰ بی بی کی کرپشن بے نقاب کرنے کی دھمکی

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے وزیراعظم ایک جملے میں ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں دوسرے فقرے میں لوگوں کو گالی دیتے ہیں یہ کیسی ریاست مدینہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جھوٹ بولنا بند کردیں ورنہ ہوم بشریٰ بی بی کی کرپشن کو بے نقاب کردیں گے۔

پارا چنار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کسی ایک شخص کی وجہ سے ادارں کو متنازع نہیں بننے دیں گے اور نہ کسی کو اس کی اجازت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے اتحادیوں کو رام کرنے کا فارمولا پیش کردیا

تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہوسکی، قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ ہم شہداء کے وارث ہیں ہم شہداء کے خون پر سودا نہیں کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہم نے پارلیمنٹ میں اس کٹھ پتلی وزیراعظم کے سامنے کھڑے ہو اس کو سلیکٹڈ کا نام دیا۔ تو خود تالیاں بجا رہا تھا۔ جب اس سلیکٹڈ کو اقتدار پر بٹھایا گیا تو کسی کو نہیں پتا تھا کہ کرنا کیا ہے ۔ کوئی غلطی ماننے کو تیار نہیں ہے کہ اس سلیکٹڈ کو ہمیں نہیں لانا چاہیے تھا۔ مدینہ کی ریاست کا بات کرنا والا اگلے جملے میں گالی دینا شروع کردیتا ہے ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کیسی ریاست مدینہ ہے کہ مزدور دن رات مزدوری کرتا ہے مگر اس کو صلہ نہیں ملتا ہے۔ عمران خان کی ریاست جھوٹ اور گالی پر مبنی ہے۔ ہمارے مولانا فضل الرحمان سے ہزار اختلافات سہی مگر ہم نے کبھی غلیظ استعمال نہیں کی ہے۔

عمران خان پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اس کھلاڑی کو سیاست میں نہیں لانا چاہیے تھا، اس کو سیاست میں لاکر ظلم کیا گیا ۔ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا ، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا ، کیا یہ پاکستان کے نوجوانوں کو اچھا پیغام دے رہے ہیں؟۔ جب آپ جنگ ہار رہے ہیں تو گالی دینا شروع کردیتے ہیں کیا یہ اچھی بات ہے؟۔

بلاول بھٹو زرداری ک کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی ، پاکستان کی معاشی خودمختاری کا آئی ایم ایف سے سودا کیا گیا۔ دوسروں پر بوٹ پالش کا الزام لگانے والے نے جب سے بوٹ پکڑا ہے چھوڑنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ پولش ختم ہو گئی ہے بوٹ کو چاٹنا شروع کردیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا جلسوں میں دوسروں کو جانور کہتا ہے ، یہ خود جانور ہے ، ہم اس ملک میں جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری کے صاحب زادے کا کہنا تھا بھارت چاہتا ہے کہ سی پیک کو متنازع بنایا جائے ، عمران خان بھی یہی کررہے ہیں۔ وزیراعظم کس منہ سے کرپشن ختم کرنے کی بات کرتے ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں ملک کا ہر ادارہ ٹائیگر فورس کی طرح کام کرے۔ جلسوں میں دوسروں کو جانور کہتا ہے اصل میں یہ خود جانور ہے۔ وزیراعظم جھوٹ بولنا بند کردیں ورنہ بتائیں گے کہ پنجاب میں چپڑاسی لگانے کےلیے بھی پیسہ کہاں پہنچایا جاتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا جب آپ سے بوٹ پولش ختم ہو گئی ہے تو آپ بوٹ چاٹنے پر اتر آئے ہیں۔ ہاں میں مانتا ہوں کہ میری اردو اچھی نہیں ہے۔ میری عمر تیس سال ہے آپ کی اردو تو ستر سال میں بہتر نہیں ہوئی ہے۔ مجھے اردو سکھانے سے پہلے اپنے تین بچوں کو اردو سکھائیں۔ عمران خان کی سیاست گالی اور جادو پر چلتی ہے۔

متعلقہ تحاریر