سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری فرش پر کیوں آگئیں؟
سینئر اداکارہ نے شاپنگ مالز میں بڑی عمر کے افراد کو درپیش اہم مسئلے کی طرف انوکھے انداز میں توجہ دلا دی

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے شاپنگ مالز میں بڑی عمر کے افراد کے لیے بیٹھنے کی جگہ نہ ہونے کے اہم مسئلے کی طرف انوکھے انداز میں توجہ دلا دی۔
اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک وڈیو میں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں امریکا کے معروف اسٹور کے باہر فرش پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فنکار عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے
نامور گلوکارہ عروج آفتات کی تصویر’ٹائمز اسکوائر‘ کے بل بورڈ پر آویزاں
وڈیو میں سینئر اداکار نعمان اعجاز کی آوازبھی سنی جاسکتی ہیں جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری سڑک پر آگئیں، پاکستان کا آئکون سڑک پر آگیا۔سوشل میڈیا کی کتنی بڑی خبر ہے کہ سینئراداکارہ بشریٰ انصاری ڈائمنڈ اسٹور کے باہر سڑک پر آگئیں۔
بشریٰ انصاری کو وڈیو میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاپنگ مالز بنادیتے ہیں بزرگوں کے بیٹھنے کی جگہ نہیں بناتے۔وڈیو میں ایک خاتون کو بشریٰ انصاری سہارے سے اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔









