آئی ایم سی نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈ 2022 جیت لیا

 آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو، علی اصغر جمالی کا کہنا ہے ہمارا ادارہ آس پاس کے طبقات کی فلاح و بہود کیلئے فعال انداز میں سرگرمیاں سرانجام دے رہا ہے۔

 انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے کارپوریٹ کمیونٹی پروگرام 2022 کے لئے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈ جیت لیا۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے نیشنل فورم برائے انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ(این ایف ای ایچ) کی طرف سے اسلام آباد میں منعقدہ 14 ویں سالانہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈز کی تقریب میں آئی ایم سی کے ریجنل منیجر ثاقب عباس کو  ایوارڈ دیا۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ایک ماہ سے زائد ذخیرہ موجود ہے

8 ماہ میں ترسیلات زر 7.6 فیصد اضافے سے 20.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

93 کمپنیوں نے ایوارڈ کی پانچ کیٹگریوں میں حصہ لیا جس میں سے 84 کمپنیوں نے ایوارڈ جیتے۔

 آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو، علی اصغر جمالی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”میں این ایف ای یچ کی طرف سے  ہمیں یہ اعزاز دینے پر  شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کارپوریٹ سماجی احساس کیلئے عوامی آگاہی پیدا کرنے میں این ایف ای ایچ کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ کارپوریٹ  سیکٹر کو  اپنے سی ایس آر اقدامات کے اظہار کیلئے  اس طرح کے پلیٹ فارمز کی ضرورت ہے بلکہ دوسروں کو بھی اس طرح کے اقدامات کی تقلید کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا”یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم آگے آئیں اور مستحق طبقات کی مدد کرتے ہوئے معاشرے کی فلاح وبہود کیلئے کام کریں۔ میں ہمیشہ یہ بات کرتا ہوں کہ تعلیم پاکستان کیلئے تبدیلی کا سب سے بڑا پیش خیمہ ہے اور ہمارا فلیگ شپ ٹویوٹا گوٹھ ایجوکیشن پروگرام اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔“

آئی ایم سی مختلف پروگراموں کے ذریعے اپنے آس پاس کے طبقات کی فلاح و بہود کیلئے فعال انداز میں سرگرمیاں سرانجام دے رہا ہے۔ ان سرگرمیوں میں دی سیٹیزن فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک سے ٹویوٹا گوٹھ ایجوکیشن پروگرام، سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے اشتراک سے مفت کھانے کی تقسیم اور طبی کیمپس اور کاروان حیات کے ساتھ شراکت داری میں نفسیاتی بیماریوں کے کیمپوں کا انعقادشامل ہے جبکہ حال ہی میں ال ابراہیم آئی اسپتال کے اشتراک سے بچوں میں اندھے پن کے روک تھام کے پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ماہ رمضان کے دوران ان کمیونٹیز میں مفت راشن بھی تقسیم کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر