وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا جاتے جاتے پنجاب کے نئے انتظامی یونٹس بنانے کااعلان

تحصیل مری اور تونسہ کو ضلع  بنایا جائے گا،راولپنڈی میں 2 نئی تحصیلیں بنائی جائیں گی، عوام کی فلاح وبہبوداورگڈگورننس کیلئے نئے اضلاع بنائے جارہے ہیں،عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے  جاتے جاتے پنجاب کے نئے انتظامی یونٹس بنانے کا اعلان  کردیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں 3 نئے اضلاع اور 2 نئی تحصلییں بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے ،لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گورنر کو استعفیٰ بھیج دیا

لاہور: میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ایوان وزیر اعلیٰ سےجاری بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحصیل مری اور تونسہ کو ضلع  بنایا جائے گا،راولپنڈی میں 2 نئی تحصیلیں بنائی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبوداورگڈگورننس کیلئے نئے اضلاع بنائے جارہے ہیں،ہم اس پر کافی دیر سے کام کررہے ہیں،اس کیلئے قائم کمیٹی نے سفارشات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ  پسماندہ علاقوں میں طالبات کے لئے نرسنگ کالجز میں داخلے کے لئے  20فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام سے پسماندہ   علاقوں کی پڑھی لکھی بچیوں کو روزگار کے مواقع  میسر ہوں گے ۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد وزیراعظم نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ طلب کرکے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر