مونس الہٰی نے بینظیر شاہ کی خبر کی تردید کردی
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے رابطہ کیا گیا تھا اور غیرمعمولی مراعات اور عہدوں کی پیش کش بھی کی گئی تھی

عمران خان نے گذشتہ ہفتے جہاں کسی بھی صورت مستعفی نہ ہونے کا عزم ظاہر کیا تھا، وہیں اُنھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ’اپوزیشن کو بہت بڑا سرپرائز‘ دے کر ’عدم اعتماد والا میچ‘ جیت جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے اور قومی اسمبلی میں اس کی ووٹنگ اتوار کو صبح گیارہ بجے ہوگی لیکن لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال یقینی اور غیر یقینی کی کیفیت میں ہے۔
اس حوالے سے صحافی بینظیر شاہ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے رابطہ کیا گیا تھا اور غیرمعمولی مراعات اور عہدوں کی پیش کش بھی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
زرداری ، شہباز ، فضل الرحمان کی محنت پر چوہدریوں نےپانی پھیردیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف 2000 روپے ٹیکس ادا کیا
I am sure you have reliable sources but @chparvezelahi did not give any counter offer. He did say Absolutely Not !!
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 31, 2022
صوبۂ پنجاب میں نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی، رہنمامسلم لیگ ق پرویز الہٰی کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر مونس الہٰی نے بینظیر شاہ کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں صحافی بینظیر شاہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ آپ کی خبر مستند ذرائع سے حاصل ہوئی ہوگی لیکن میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے یکسر انکار کردیا گیا ہے۔









