لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ رکوانے کا مطالبہ
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کے جلسے میں ایک خط دکھایا گیا تھا۔ خط کے متن کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔
لیٹر گیٹ کی تحقیقات تک عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ روکنے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ نعیم الحق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لیٹر گیٹ معاملہ حساس اور ہنگامی نوعیت کا ہے اس لیے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کسی کیمپ پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتا، آرمی چیف
وزیراعظم آج شام سے لیٹر گیٹ پر نئے انکشافات کا سلسلہ شروع کریں گے
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کے جلسے میں ایک خط دکھایا گیا تھا۔ خط کے متن کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی پر خط پر بھرپور ردعمل دے چکی ہے اور اسے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے چکی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میمو گیٹ اسکینڈل کی طرح لیٹر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات بھی روزانہ کی بنیاد پر کی جائیں۔ درخواست میں لیٹر گیٹ کی تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کی درخواست کی گئی۔
ایڈووکیٹ نعیم الحق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ، پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، جے یو آئی ف ، وفاقی ، اسپیکر قومی اسمبلی ، وزارت خارجہ ، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے بین الاقوامی سازش تیار کی گئی ، اس لیے لیٹر گیٹ کی میمو گیٹ کی طرز پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔
درخواست میں میمو گیٹ اسکینڈل کی طرز پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمیشن سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل ہو یا ہائی کورٹ کے تین ججز پر مشتمل پینل تشکیل دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی تحقیقات کی رپورٹ تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔









