بھارتی صحافی وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کے معترف

پراوین سوانی نے عمران خان کو ایماندار، بے خوف، غیرمتزلزل اور راست گو قرار دے دیا

معروف بھارتی صحافی پراوین سوانی وزیراعظم  عمران خان کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے۔عمران خان کو ایماندار،بے خوف،غیرمتزلزل اور راست گو قرار دے دیا۔

بھارتی صحافی نے وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

چینی سفارتکار نے ممالک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کے ثبوت شیئرکردیئے

سری لنکا میں توانائی اور خوراک کا بحران،صدر  کے گھر کا گھیراؤ،کرفیو نافذ

پراوین سوانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ڈائیلاگ میں سنا۔ وہ ایماندار، بے خوف، غیر متزلزل اور  صاف گو انسان ہیں۔ انہوں نے 3 نکات پیش کیے ہیں  کہ حکومت میں عوام کا حصہ ہونا چاہیے۔قانون کی حکمرانی سب پر لاگو ہونی چاہیے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کو قوم کی خدمت کرنی چاہیے، باہر والوں کی نہیں۔ واہ! کیا آدمی ہے۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ  ملک میں سیکیورٹی تب آتی ہے جب ہر شہری ذمہ داری لیتا ہے، سیکیورٹی فوج نہیں عوام دیتی ہے، امریکا کے وزیر خارجہ کا بیان ہے کہ بھارت کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ وہ ایک آزاد ملک ہے، توپھر ہم کیا ہیں؟ طاقتور ملک ہم پر غصہ ہو گیا جس نے کہا کہ آپ روس کیوں چلے گئے؟

 وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں عدم تحفظ کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مساوی ترقی کے سبب ہے، ہمارے امیر غریب کے درمیان فاصلے بڑھتے رہے اور ایلیٹ کلاس نے ملک کے وسائل پر قبضہ کرلیا۔

متعلقہ تحاریر