ٹیسلا پبلک کمپنی کے طور پر بری طرح ناکام، فوربز میگزین
امریکا کے مشہور جریدے فوربز میں رپورٹ شائع ہوئی ہے کہ ٹیسلا کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار روبہ زوال ہیں۔

فوربز میگزین میں آج ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس کے مطابق ایلون مسک کی ٹیسلا کمپنی ناکام ہوچکی ہے، فوربز کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں اور شمسی توانائی کے پینلز کو ہٹا کر کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار روبہ زوال ہیں۔
رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایلون مسک کی سب سے بڑی مہارت سرمائے میں اضافہ کرنا تھا لیکن پچھلے 5 سال کے دوران ان کے سرمائے میں نقصان زیادہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جنرل بپن راوت کی حادثاتی موت کے بعد مودی نے بکتربند مرسیڈیز لے لی
حکومت کا الیکٹرک گاڑیوں کے لئے نئی آٹو پالیسی لانے کا فیصلہ
اس کا ثبوت یہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں ٹیسلا کمپنی کے شیئرز کی قیمت پچھلے سالوں کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔
20 اگست 2014 میں ٹیسلا کے شیئرز 255.71 ڈالر پر بند ہوئے تھے اور گزشتہ رات ٹیسلا کا ایک حصص 225.86 ڈالر پر بند ہوا۔
مارکیٹ ڈیٹا سپلائر کے مطابق 2019 سے اب تک ٹیسلا پورے امریکا کی اسٹاک مارکیٹ میں واحد کمپنی ہے جو اپنے شیئر ہولڈرز کو سب سے کم منافع دیتی ہے۔
فوربز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ٹیسلا معاشی قدر کو بہت تیزی سے تباہ کر رہی ہے۔









