پاکستان اور نیدرلینڈز جولائی میں ون ڈے سیریز دوبارہ شیڈول کرنے پر متفق

دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی ملتوی ون ڈے میچز کی سیریز کو دوبارہ شیڈول کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو درخواست دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ (کے این بی سی) نے جولائی 2022 میں ملتوی ہونے والی تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کو دوبارہ شیڈول کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سیریز کو 2020 اور 2021 میں ملتوی کرنا پڑا تھا تاہم ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈز بالآخر جولائی کے آخری ہفتے میں یہ میچز نیدر لینڈ کے شہر ایمسٹیلوین میں کھیلنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خدارا حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے دیں،  شاہد آفریدی کا مطالبہ

بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 4000 رنز بنانے والے پہلے ایشین بن گئے

سفری دستاویزات کے مسائل حل ہونے کے بعد ان میچز کے مکمل شیڈول کرنے کا اعلان کیا جائے گا، تاہم پہلا میچ جولائی کے آخری ہفتے میں 28 جولائی کو متوقع ہے۔ یہ میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچز پہلے 4، 7 اور 9 جولائی 2020 کو کھیلے جانے تھے۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی ملتوی ون ڈے میچز کی سیریز کو دوبارہ شیڈول کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو درخواست دے دی ہے۔

پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لیے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پروگرام شیڈول کیا جاسکتا ہے، تاہم ابھی کوئی بات حتمی طور پر نہیں کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر