ہم ٹی وی کا رمضان اسپیشل ڈرامہ ‘ہم تم’ صنفی امتیاز ختم کررہا ہے

خاندانی  کامیڈی پر مبنی یہ ڈرامہ گھٹن زدہ دقیانوسی ماحول میں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں غیرروایتی اور غیر معمولی موضات پر خصوصی ڈرامے نشرکئے جارہے ہیں اور یہ ایک اچھی روایت بن رہی ہے رواں سال شائقین کو ڈرامہ سیریل ‘ہم تم ‘ جیسے غیر معمولی موضوع پرمبنی ڈرامہ دیکھنے کو ملاجو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامہ سیریل ‘ہم تم ‘گزشتہ رات سے ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈزمیں شامل ہیں جہاں صارفین اپنے اپنے پسندیدہ کرداروں اور مناظرکے حوالے سے ٹویٹس کررہے ہیں، اس ڈرامے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دقیانوسی مرد کے کردار کو رد کیا گیا ہے اس میں  گھر میں لڑکیوں کے ساتھ  ایسے مردوں کی تصویر کشی کی گئی ہے جو گھریلو کاموں میں مدد کرتے ہیں ، خاندانی  کامیڈی پر مبنی یہ ڈرامہ  گھٹن زدہ دقیانوسی ماحول میں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے ۔

یہ بھی پڑھیے 

کبریٰ خان نے ڈرامہ سیریل سنگ ماہ پر بنایا گیا خوبصورت فن پارہ شیئر کردیا

ڈرامہ سیریل صنف آہن کے ڈائریکٹر کا کبریٰ خان سے متعلق اہم انکشاف

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران خصوصی ڈرامے نشرکیے جانے کی روایت جڑپکڑچکی ہے۔ رواں سال شائقین کو 3 ڈراموں ہم تم، پرستان اور چوہدری اینڈ سنزکا بےچینی سے انتظارتھا جن میں سے 2 ڈرامے ہم ٹی وی اورایک جیو پرنشرکیاجارہاہے۔ ہم تم اورچوہدری اینڈ سنزکو مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘سُنوچندا’ کی رائٹرصائمہ اکرم چوہدری نے لکھا ہے جبکہ پرستان ڈائجسٹ کے میدان کی پرانی کھلاڑی ثمرہ بخاری کا تحریرکردہ ہے جو ماضی میں لکھی جانے والی پُرمزاح کہانیوں کے باعث ایک منفرد پہچان رکھتی ہیں اور اب ٹی وی پربھی سکہ جما رہی ہیں ۔

متعلقہ تحاریر