امریکی صدر کا اپنا اثرورسوخ بڑھانے کیلئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ
عملہ صدر کے سیاسی ایجنڈے کوے مثبت اثرات کو نوجوانوں تک سہل اور قابل اثر انداز میں پہنچانے کیلئے کانٹینٹ کو دلچسپ انداز میں ڈیزائن کرے گا

امریکی صدر جو بائیڈن کے نان پرافٹ گروپ بیک ٹو گیدر نے رواں سال وسط مدتی انتخابات سے قبل نوجوانوں کو صدر کے انتخابی ایجنڈے سے جوڑے رکھنے کیلئے مختصر ویڈیوز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹک ٹاک” پر اکاؤنٹ کھولنے کافیصلہ کیا ہے جس پر صدر کی خصوصی خبریں اور ان کے اہم ویڈیو کلپس جاری کرے گا ۔
ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ کا فیصلہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی غیر معمولی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے ، تنظیم کا عملہ صدر کے سیاسی ایجنڈے کوے مثبت اثرات کو نوجوانوں تک سہل اور قابل اثر انداز میں پہنچانے کیلئے کانٹینٹ کو دلچسپ انداز میں ڈیزائن کرے گا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی بھی قائم رہے اور ان کے اہداف بھی حاصل کئے جاسکیں۔
یہ بھی پڑھیے
جوبائیڈن نے پیوٹن کو یوکرین پر حملے کی صورت میں سخت جواب کا انتباہ دے دیا
امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کردیئے
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جو بائیڈن سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےچینی ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی لگادی تھی ، ٹرمپ نے اس ایپ کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی تھی جس کو نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے بحال کردیا تھا ۔









