محکمہ انسداد تجاوزات کراچی کا شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شہر قائد سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کارروائیاں جاری ہیں۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کی ہدایت پر کراچی کے تین اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے

ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پر روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ھے۔

یہ بھی پڑھیے

فنڈز کی عدم فراہمی ، ہینڈز کے زیراہتمام ایک اسپتال اور 34 مراکز صحت بند

کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے 2 اراکین گرفتار

ان کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی سے تجاوزات ختم کرنے کا مشن جاری رہے گا۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ آپریشن ضلع ساوتھ ، ضلع کورنگی اور ضلع وسطی میں کیا جارہا ہے۔

بشیر صدیقی کے مطابق ضلع ساوتھ میں رنچھوڑ لائن میں فت پاتھ پر بنائی گئی دوکان کو مسمار کیا جارہا ھے ضلع کورنگی میں 12000روڈ کورنگی کراسنگ کے اطراف اور ضلع وسطی میں بفرزون میں ہارون شاپنگ پلازہ کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن میں فٹ پاتھ پر بنائی گئی دوکان اور فت پاتھ پر دوکانوں کے سامنے رکھے ہوئے کیبن ھوٹل کا سامان کرسیاں میزیں تخت لوھے کے اسٹال پنکچر بنانے کا سامان مرغیوں کے پنجرے ٹھیلے پتھارے کھانے پینے کے اسٹال اور دیگر تجاوزات ضبط کی جارہی ہے جبکہ مزاحمت پر دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں کے ساتھ علاقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس ایس ایچ او ٹریفک پولیس کے ایس او اینٹی اینکروچمنٹ پولیس سیٹی وارڈن اور آفیسرز و اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود ہیں۔

متعلقہ تحاریر