کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے 2 اراکین گرفتار

دونوں رہنما غیر قانونی سرگرمیوں اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں معاون ہوسکتے ہیں, محکمہ داخلہ سندھ

حکومت سندھ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے  ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالد یونس اور مومن خان مومن کو نوے دن کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔

سندھ کے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما غیر قانونی سرگرمیوں اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں معاون ہوسکتے ہیں، ا س لیے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر دونوں کو حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایم کیو ایم (لندن) کی تنظیمی سرگرمیاں بحال، رابطہ کمیٹی کے رکن بھی نامزد

لطاف حسین کی بریت، عامر لیاقت حسین کی خوشی پر پی ٹی آئی ناراض

ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالد یونس اور مومن خان مومن کو 6 روز قبل ایم کیو ایم لندن نے پاکستان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا تھا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے رہنما غیر قانونی سرگرمیوں اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں معاون ہوسکتے ہیں۔

مومن خان مومن اور کنور خالد یونس کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے، انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر دونوں کو نوے دن کے لئے حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن نے کہا تھا کہ پاکستان میں مقیم دو رہنماؤں کو پارٹی کی مرکزی رابطہ کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا ہے اور ایم کیو ایم بتدریج ملک میں تنظیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گی۔

متعلقہ تحاریر