بیساکھی میلے میں شرکت کیلیے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد جاری
پاکستان کی جانب سے 2200 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے جاچکے ہیں ۔بیساکھی میلہ 12 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہے گا

بیساکھی میلے میں شرکت کیلیے بھارت سے واہگہ کے راستے سکھ یاتریوں کی آمد جاری، پاکستان کی جانب سے 2200 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے جاچکے ہیں ۔بیساکھی میلے کی تقریبات 12 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہیں گی۔
واہگہ کے راستے آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے استقبال کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
بابا گرو نانک کے یوم پیدائش پر سکھ یاتریوں کی آمد
گوردوارہ کرتارپور صاحب میں ننگے سر ماڈلنگ پر سکھوں کی تنقید
یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔کھ یاتریوں نے پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔سکھ یاتریوں کو تین سپیشل ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچایا جائے گا۔
سکھ یاتری پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ،ننکانہ صاحب،پنجہ صاحب،کرتار پور سمیت مختلف مذہبی مقامات کے درشن کریں گے۔









