اسٹاک مارکیٹ، روپے کی قدر میں بہتری نئی حکومت کی وجہ سے نہیں

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سب سے بڑی ناکامی یہ ہے جب ملک سنبھالا تو معاشی پلاننگ نہیں تھی۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اور روپے کی قدر میں بہتری نئی حکومت کی وجہ سے نہیں ہے۔

سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گی، معاشی صورتحال درست جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شرح سود میں اضافہ معیشت کو تباہ کر دے گا، ایف پی سی سی آئی

سپریم کورٹ  کے تاریخی فیصلے کے اثرات،معیشت سنبھلنے لگی

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ڈالر مہنگا ہے، ڈالر کا ریٹ 172 روپے  سے 174 روپے کے درمیان ہونا چایئے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اور روپے کی قدر میں بہتری نئی حکومت کی وجہ سے نہیں ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ناکامیاں بھی رہی ہیں، سب سے بڑی ناکامی یہ تھی کہ جب ملک سنبھالا تو کوئی معاشی پلاننگ نہیں تھی۔

شوکت ترین نے کہا کہ نقصانات دینے والے اداروں کے لیے کوئی عملی کام نہیں کرسکے۔

کموڈیٹیز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، اس کے ہم سب ذمے دار ہی۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن ہم نے صرف ساڑھے تین سال حکومت کی، جنہوں نے 40 چالیس سال حکومت کی انہوں نے کیا کیا؟

متعلقہ تحاریر