تاریخی جلسے پر عمران خان کا پشاور کے عوام کا شکریہ
قوم ایک آزاد اور خود مختار پاکستان کی حمایت میں جوش و جذبے کے ساتھ کھڑی ہے

وزارت اعظمی سے برطرف ہونے کے بعد چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں اپنا پہلا جلسہ گذشتہ روز پشاور میں منعقد کیا گیا، جہاں سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
پشاور جلسہ گاہ میں عوام کی غیر معمولی تعداد عمران خان اور ان کے بیانیہ کا ساتھ دینے جلسہ گاہ پہنچی ، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جلسے کو کامیاب اور تاریخی بنانے پر اظہار تشکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ فلاپ ہوگیا
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس، بطور اپوزیشن حکمت عملی طے
Want to thank all those who came to our jalsa in Peshawar making it a mammoth & historic jalsa. The passion & commitment crowd showed in support of an indep sovereign Pak & their total rejection of US-initiated regime change bringing to power criminals, shows where nation stands.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 14, 2022
اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پشاور میں ہمارے جلسہ میں آئے اور اسے ایک بہت بڑا اور تاریخی جلسہ بنا دیا۔
— Inzi Nasir ➐ 🇵🇰 (@InziNasir) April 14, 2022
انھوں نے کہا کہ امریکی سازش کے تحت مجرموں کو اقتدار میں لانے والوں اور تحریک انصاف کی حکومت کی تبدیلی کو مسترد کرنا اس بات کا عندیہ ہے کہ یہ قوم ایک آزاد اور خود مختار پاکستان کی حمایت میں جوش و جذبے کے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پشاور جلسے میں ایک محتاط اندازے کے مطابق کم سے کم 60 ہزار افراد موجود تھے ، تحریک انصاف کے دیگر کئی رہنماؤں نے بھی پشاور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلسے کی تصویر اور ویڈیوز اپنے آفیشل اکاونٹس پر شئیر کر رہے ہیں۔عمران خان کے فی فیس بک آفیشل اکاونٹ پر بھی ان کی جلسہ گاہ میں خطاب کے دوران لی گئی تصویر شئیر کی گئی۔









