مارچ میں پاکستان کی ترسیلات زر میں 2.8 بلین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ
مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے دوران یورپی یونین سے ترسیلات زر 18.03 فیصد بڑھ کر 280.1 ملین ڈالر ہو گئے جبکہ فروری میں یہ 237.3 ملین ڈالر تھے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ مارچ کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 2.8 بلین ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہوئیں ہیں، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 28.3 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق "یہ ورکرز کی ترسیلات زر کی اب تک کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔ مجموعی طور پر، مالی سال 2021-22 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران ترسیلات زر 23 بلین ڈالر پہنچ گئی ہیں۔”
یہ بھی پڑھیے
میرا گھر اسکیم: 180ارب روپے کے قرضےمنظور
ہائی کورٹ کا سندھ حکومت کو جے ایس ٹیچر بھرتی کرنے کا حکم
مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران ترسیلات زر میں 7.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 23 بلین ڈالر ہے۔
Workers’ remittances rose to their highest level in history at $2.8 billion in March 22. Cumulatively, remittances have risen to $23 billion during the first 9 months of FY22, up 7.1% over the same period last year. https://t.co/7XBd4uNES4 pic.twitter.com/2Aw7WjtwKA
— SBP (@StateBank_Pak) April 14, 2022
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق 2.8 بلین ڈالر کی تازہ ترین آمد کے ساتھ ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گذشتہ سال جون میں 2 بلین ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر بھیجنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔”
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تاریخی شواہد اس بات کے گواہ ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر سال ماہ رمضان اور عید کے تہواروں کے دوران ریکارڈ ترسیلات بھیجتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پورے عرب خطے سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ "مارچ 2022 کے دوران ترسیلات زر کی آمد بنیادی طور پر سعودی عرب سے 678 ملین ڈالر ، متحدہ عرب امارات سے 515 ملین ڈالر ، برطانیہ سے 401 ملین ڈالر ، اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 300 ملین ڈالر حاصل ہوئی ہیں۔”
دوسرے جی سی سی ممالک (بحرین، عمان، کویت اور قطر) سے رقوم کی آمد 31.3 فیصد بڑھ کر 343.1 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو پچھلے مہینے میں 261.3 بلین ڈالر تھی۔
مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے دوران یورپی یونین سے ترسیلات زر 18.03 فیصد بڑھ کر 280.1 ملین ڈالر ہو گئے جبکہ فروری میں یہ 237.3 ملین ڈالر تھے۔









