ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس بھی حکومت مخالف ہیش ٹیگ نہ رکواسکی
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بھی ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ”# امپورٹڈ_حکومت_نامنظور “ کے رجحان پر کوئی اثر نہیں ڈالا

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کے انتباہ کے باوجود ہیش ٹیگ ”# امپورٹڈ_حکومت_نامنظور “سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعدتوقع کی جارہی تھی کہ شہبازشریف کی حکومت کے قیام کے بعد سوشل میڈیا پرزیرگردش ہیش ٹیگز کا رجحان بدل جائے گاتاہم فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کے بعد بھی ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ”# امپورٹڈ_حکومت_نامنظور “کے رجحان پر کوئی اثر نہیں ڈالا ۔
یہ بھی پڑھیے
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بیرونی مداخلت کی تائید کردی
عمران حکومت کے خاتمے پراپوزیشن کیساتھ شاتم رسول گیرٹ ویلڈرز بھی خوش
تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد اقتدار حاصل کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کی کامیابی کے خلاف ناقدین اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔
11 اپریل کو عمران خان کی برطرفی کے بعد اسی ہیش ٹیگ”# امپورٹڈ_حکومت_نامنظور “کے ساتھ ٹوئٹر پر80لاکھ سے زائد پوسٹس شیئر کی جا چکی ہیں۔ یہ اب بھی ٹویٹر پر ٹاپ ٹین ہیش ٹیگز میں ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں ایک نیا ہیش ٹیگ”# سازش_نہیں_مداخلت۔ بھی شامل ہے“، نئے ٹرینڈ کو اب تک3 لاکھ 10 ہزار ٹوئٹس موصول ہو چکے ہیں۔
سینئر صحافی کامران خان کہتے ہیں کوئی ہے جو محترم شہباز شریف حکومت کی #امپورٹڈ_حکومت _نامنظور سے جان چھڑائے شائد کوئی عالمی ریکارڈ ہے۔
کوئی ہے جو محترم شہباز شریف حکومت کی #امپورٹڈ_حکومت _نامنظور سے جان چھڑائے شائد کوئی عالمی ریکارڈ ہے آج چھٹا دن ہے یہ پاکستان کا ٹپ ٹوئٹر ٹرینڈ ہے پتا نہیں imported ہے یا نہیں پاکستانی کسی صورت ماننے کو تیار نہیں کہ Imported نہیں ہیں pic.twitter.com/ep3gCURqH8
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) April 15, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ آج چھٹا دن ہے یہ پاکستان کا ٹپ ٹوئٹر ٹرینڈ ہے پتا نہیں امپورٹڈ ہے یا نہیں پاکستانی کسی صورت ماننے کو تیار نہیں کہ امپورٹڈ نہیں ہیں۔









