دو لاکھ سبسکرائبرز کی بےوفائی، نیٹ فلکس کو 54 ارب ڈالر کا نقصان

پاسورڈ شیئرنگ ختم کرنے کے بعد سے نیٹ فلکس سبسکرپشن میں تیزی سے کمی، 2011 کے بعد پہلی بار نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز میں کمی۔

آج نیٹ فلکس کے اسٹاک کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، نیٹ فلکس کے 54 ارب ڈالر ڈوب گئے، شیئر کی مالیت 35 فیصد گر گئی۔

نیٹ فلکس کا اسٹاک اس سال سب سے بری کارکردگی والا اسٹاک بن گیا ہے۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں دو لاکھ سبسکرائبرز نے نیٹ فلکس سبسکرپشن ختم کر دی۔

یہ بھی پڑھیے

ایمیزون نے ایلیکسا سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

گوگل پلے اسٹور نے 8 جعلی کرپٹو کرنسی مائننگ ایپس کو ہٹا دیا

نیٹ فلکس کے عہدیداران نے بتایا ہے کہ رواں سہ ماہی میں 20 لاکھ سبسکرائبرز کے نیٹ فلکس چھوڑنے کا خدشہ ہے۔

یہ ایسی کمپنی کے لیے بڑا دھچکہ ہوگا جو کہ ہر سال 25 ملین سبسکرائبرز کا اضافہ کرتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق تقریباً 100 ملین گھرانے ایسے ہیں جو کہ نیٹ فلکس استعمال کرت ہیں لیکن اس کی فیس نہیں ادا کرتے۔

یہ افراد پاسورڈ شیئرنگ کے ذریعے نیٹ فلکس استعمال کر رہے تھے لیکن کمپنی نے اس پر پابندی لگا دی۔

اطلاعات کے مطابق نیٹ فلکس سبکسکرائبرز کو روکنے کے طریقوں پر غور کر رہی ہے۔

2011 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بہت بڑی تعداد میں سبسکرائبرز نے سبسکرپشن ختم کر دی۔

متعلقہ تحاریر