اکشے کمار نے اپنے مداحوں سےمعافی  مانگ لی

انھوں نے  اشتہار سے کمائے جانے والے پیسے بھی نیک مقصد کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا

بالی وڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنے مداحوں سےمعافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی ایسے پروڈکٹ کے اشتہار میں کام نہیں کریں گے جو صحت کےلئے مضر۔

بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے مداحوں کے  نام پیغام میں بتایا ہے کہ انھوں ے ایک مشہور الائچی برانڈ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے اس لئے استعفی ٰ دے دیا ہے کہ لوگوں نے پسند نہیں کیا تھا کہ وہ مضر صحت پراڈکٹ کے ایمبیسڈر بنیں ۔

یہ بھی پڑھیے

اکشے کمار کنستر میں رکھی وہسکی کی طرح بوڑھا ہورہا ہے، ٹوئنکل کھنہ

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو 21 برس مکمل

معاملہ کچھ ایسا ہے کہ اداکار کو حال ہی میں الائچی کے ایک ایسے برانڈ کے اشتہار میں دیکھا گیا جو تمباکو بھی بناتا ہے۔اکشے کمار کے پرستاروں نے اس بات پر اپنے سخت ردعمل اور  ناراضگی اظہار کیا ۔

اکشے کمار نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ، ’’ اگرچہ میں تمباکو کے استعمال کے حق میں نہیں ہوں اور نا میں اس کے حق میں ہوں گا ، میرے مداحوں نے  الائچی کے اشتہار میں  میری موجودگی کو ناپسند کیا ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے میں اس کمپنی کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے سے دستبردار ہوتا ہوں اور اپنے  تمام مداحوں اور خیر خواہوں سے معذرت چاہتا ہوں ساتھ ہی اس  اشتہار سے کمائے جانے والے پیسے بھی نیک مقصد کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ تحاریر