اداکار شان شاہد راولپنڈی ایکسپریس پر کیوں چڑھ دوڑے؟
اداکار کو شعیب اختر کا بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو سالگرہ کی مبارکباد دینا پسند نہیں آیا،عمران خان کو مبارکباد نہ دینے کا شکوہ کرڈالا

اداکار شان شاہد سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت کچھ زیادہ ہی آگے چلے گئے۔
شان شاہد کوروالپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کو سالگرہ کی مبارکباد دینا پسند نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیے
مسٹر پرفیکٹ 28 اپریل کو کون سی کہانی سنانے جارہے ہیں؟
اداکارہ ایمن خان اور منال خان کی وائرل تصاویر تنقید کی زد میں
شعیب اختر نے گزشتہ روز سچن ٹنڈولکر کو ٹوئٹ پر سالگرہ کی مبارکباد دی ۔انہوں نے اپنی اور سچن ٹنڈولکر کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ امید ہے کہ آپ کا دن بہت اچھا گزرے گا۔
اس ٹوئٹ پر شان شاہد نے شکوہ کیا کہ واہ بھائی! ان کی سالگرہ تو آپ کو یاد ہے لیکن گزشتہ برس 5 اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ، آپ کو یاد نہیں رہی،عمران خان کی سالگرہ پر، آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے لیے کوئی پیغام سامنے نہیں آیا تھا۔
Wah bhai inki to yaad hai .. @ImranKhanPTI ki 5 th October ko birthday thee 2021 main .. ek bhi message nahi apkay twitter account per .. bhai ?
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 24, 2022
شان شاہد کی اس تنقید پر شعیب اختر نے توتاحال کسی ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا تاہم معروف کامیڈین و میزبان مصطفیٰ چوہدری نےشان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ بھائی،کیا یہ آئی سی سی کی کتاب میں لکھا ہے کہ خان صاحب کی سالگرہ پر مبارکباد دینا لازمی ہے؟
Bhai sachin ko dai rahay thai .. tu socha shyad khan sb bhi yaad hoon .. bhai ap bowler to nahi per fielding achi ker rahy Hain
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 24, 2022
مصطفیٰ چوہدری کے جواب پر شان شاہد نے لکھا کہ بھائی سچن کو دے رہے تھے، تو سوچا شاید خان صاحب بھی یاد ہوں۔ شان شاہد نے مصطفیٰ چوہدری پر بھی طنز کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بولر تو نہیں لیکن فیلڈنگ اچھی کررہے ہیں۔









