جماعت اسلامی ضلع شرقی کراچی کی جانب سے 130 بچوں کی روزہ کشائی

جماعت اسلامی فیصل کینٹ ضلع شرقی کراچی کی جانب سے 130 بچوں کی اجتماعی روزہ کشائی کی تقریب گلستان جوہر بلاک 13 کے چیپل پارک میں منعقد کی گئی۔

اس پروقار تقریب کے موقع پر طاہر زیدی صاحب (ناظم علاقہ فیصل کینٹ) نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے تمام بچوں اور بچیوں کو مبارکباد دی اور اس بات کا عزم کیا کہ آ ئند ہ اس طرح کے پروگرام کو مزید بڑے پیمانے پر انعقاد کیا جائے گا اور علاقے کے مختلف وارڈز میں منعقد کیا جائے گا۔ جب کہ وائس چیئرمین فیصل کینٹ بلال میر اور دیگر سماجی شخصیات نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیے

قائم مقام گورنر نے شرجیل میمن سے وزارت اطلاعات کا حلف لے لیا

فیض محمد دریائی میں قیامت کا منظر، وزیراعلیٰ سندھ صرف اعلانات تک محدود

تقریب کے دوران بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات دیئے گئے جس میں بچوں کے لئے گیمز، بسکٹ باکس، مارکرز، ٹیپ بال، کارڈز، کتابچے، میگزین، گفٹ بیگ اور دیگر اشیاء شامل تھیں جبکہ بچیوں کے لئے ہیئر بیڈ، ہیئر کلپ، گیمز، مارکرز، بسکٹ باکس، کارڈز، کتابچے، میگزین، گفٹ بیگ اور دیگر اشیاء شامل تھیں اور تمام بچوں کو ہار پہنائے گئے۔

Jamaat-e-Islami children's fast

پروگرام میں فیملیز کیساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ناظم علاقہ طاہر زیدی صاحب نے منتظمین کو کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر کشف قیصر، حسان بختیار اور افضال احمد کو مبارکباد پیش کی اور دعائیہ کلمات سے تقریب کا اختتام کیا۔

Jamaat-e-Islami children's fast

متعلقہ تحاریر