پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس میں 520 پوائٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 325 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 163 کے بھاؤ میں اضافہ اور 148 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی،

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گذشتہ ہفتے کے اتار چڑھاؤ کے بعد آج (پیر) مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 520 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

بینچ مارک پی ایس ایکس 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بڑھ گیا اور 46,203.59 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر 1.14 فیصد کی مثبت تبدیلی کے ساتھ 520.23 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 46,073.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں ڈیزل کی فروخت بند، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

حصص کی مارکیٹ میں کل 118.702 ملین شیئر کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.25 بلین روپے تھی۔

لوئر بنچ کے ایس ای 30 انڈیکس 17,480.59 پوائنٹس (1.43%) بڑھ کر 17,840.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کا مجموعی حجم 86,733 ملین رہا۔

کے ایم آئی 30 انڈیکس 1,002.28 پوائنٹس (1.34%) بڑھ کر 75,562.28 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ آل شیئر انڈیکس 278.81 پوائنٹس (0.90%) بڑھ کر 31,292.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی پر 368.777 ملین شیئرز کے سودے ہوئے۔

سب سے زیادہ شیئرز کی تجارت ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے شیئر کی ہوئی ، جس نے 46.871 ملین شیئرز کا کاروبار کیا۔ اس کے بعد ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کے 35.492 ملین شیئرز کے سودے ہوئے ، ورلڈ کال لمیٹڈ کے 31.986 شیئرز کے سودے ہوئے ، اور جی ٹیک کے 31.986 ملین شیئرز کے سودے ہوئے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 325 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 163 کے بھاؤ میں اضافہ اور 148 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

فرٹیلائزر کے شعبے میں 157 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کمرشل بینکوں کے شعبے میں 72 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے میں 58 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کیمیکل کے شعبے میں 53 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کے شعبے میں 44 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر