نواز شریف کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا
سابق وزیراعظم کو برطانوی حکام نے برطانیہ چھوڑنے سے روکا،آزاد ذرائع: نواز شریف کو ڈاکٹرز نے صحت کی خرابی کے باعث طویل فضائی سفر سے روکا، لیگی ذرائع
سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری ہونے کے بعد باوجود برطانیہ سے بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں مل سکی۔
قائد مسلم لیگ ن عمرے کی ادائیگی کے لیے اہلخانہ کے ساتھ سعودی عرب جانا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی کابینہ میں توسیع، صرف ن لیگ کے وفاقی وزراء کو قلمدان تفویض
عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹوسے شہرت میں بہت آگے
وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم کو 10 سال کی مدت کا حامل نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا تھا۔ جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ نوازشریف کسی بھی وقت پاکستان کا سفر کرسکتے ہیں۔
نیوز 360 کو آزاد ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کو برطانیہ چھوڑنے سے روک دیا ہے۔برطانوی حکام نے قائد ن لیگ کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ فی الحال برطانیہ نہیں چھوڑ سکتے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی سعودی عرب روانگی ڈاکٹرز کی مداخلت کے باعث ملتوی ہوئی ہے۔طبی ماہرین نے سابق وزیراعظم کو صحت کی خرابی کے باعث طویل فضائی سفر سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کابینہ ارکان اور پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کیلیے 27 فروری کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔









