اداکارہ سونیا حسین سحری میں کیا کچھ کھاتی ہیں؟

اداکارہ کھانے میں سادہ مگر غذائیت سے بھرپور سحری کرنا پسند کرتی ہیں

اداکارہ سونیا حسین  نے دین اور دنیا میں توازن برقرار رکھنے کا ہنر خوب جانتی ہیں۔اداکارہ اور ماڈلنگ ان کا ذریعہ معاش  ضرور ہےمگر وہ ایک باعمل مسلمان بھی ہیں جورمضان المبارک میں باقاعدگی  سے روزے بھی رکھتی ہیں۔

اداکارہ  سونیا حسین نے اپنی سحری کی تفصیلات سوشل میڈیا صارفین سے  شیئر کردیں۔

یہ بھی پڑھیے

مہوش حیات کونامناسب لباس میں تصاویر پر تنقید کا سامنا

اداکارہ رابعہ کلثوم کا نواز، بلاول ملاقات پر اظہار افسوس

اداکارہ نے آج  اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر 25ویں  سحری کی سجی ہوئی ٹرے کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں  بظاہر بہت سادہ مگر غذائیت سے بھرپور  اشیا رکھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

اداکارہ سونیا حسین  کی جانب سے شیئر کردہ  تصویر میں ٹرے کے اندر بریڈ کے 2 سلائس، ایک پیالی دہی، براؤن شوگر،آملیٹ کے دو ٹکڑے، ایک عدد سیب اور کڑکک چائے کا ایک کپ بخوبی دیکھاجاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

اس سے قبل اداکارہ  نے سحری کو پنجابی ٹچ دیتے ہوئے لسی  کے  گلاس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ  لسی پیئو اور ہائیڈریٹ رہو۔

متعلقہ تحاریر