اداکارائیں دعازہرہ کی والدین کے پاس واپسی کیلیے دعا گو
نادیہ حسین،ارمینہ خان اور منشا پاشا نے کم عمری کے نکاح کو مسترد کردیا، متھیرا نے گھروں سے بھاگنے والی لڑکیوں کو بیوقوف قرار دیدیا، سجل علی کا بچوں کے ساتھ والدین کی تربیت پر بھی زور
کراچی میں دعازہرہ سمیت نوجوان لڑکیوں کے آن لائن گیم پب جی پر لڑکوں سے دوستی کے بعد گھروں سے بھاگ کر شادی کرنے کے بڑھتے واقعات نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا۔
اداکارائیں کھل کر اس حوالے سے اپنے جذبات اور خدشات کا اظہار کررہی ہیں۔ اداکارہ نادیہ حسین،ارمینہ خان اور منشا پاشا نے کم عمری کے نکاح کو مسترد کردیا، متھیرا نے گھروں سے بھاگنے والی لڑکیوں کو بیوقوف قرار دیدیا، سجل علی نے بچوں کے ساتھ والدین کی تربیت کی تجویز پیش کردی۔
یہ بھی پڑھیے
جبران ناصر نے دعا زہرہ کیس کے قانونی پہلو بتا دیئے
کراچی سے لڑکیوں کے فرار نے خاندانی نظام کی زبوں حالی کا پول کھول دیا
اداکارہ نادیہ حسین نے دعازہرہ کے حوالے سے لکھا کہ یقینی طور پر وہ اٹھارہ سال سے کم عمر ہے۔ اب یا تو وہ برے سلوک کے باعث گھر سے فرار ہوئی ہے یا پھر اسے اغوا کرکے مرضی کے بغیر اس کی زبردستی شادی کرادی گئی ہے اور ہاں وہ بچی ہے اور بچوں کا برین واش کیا جاسکتا ہے۔
OK she’s definitely not 18!
So either she’s run away due to manipulation or she’s been kidnapped and wrongly married off!!! Whether it is was with her consent or not!!
She’s still a child and yes children can be brainwashed!!!!#DuaZehraKazmi https://t.co/pnfO1ww14D
— NADIA HUSSAIN (@NADIAHUSSAIN_NH) April 26, 2022
نادیہ حسین نے اس قبل دعا زہرہ کے حوالے سے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر وہ 14 سال کی ہے تو اس شادی کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور اگر وہ 18 سال کی ہے تو اسے اپنی پسند سے شادی کرنے کا حق تو ہے لیکن اس کی قیمت خاندان کو نقصان اور تکلیف پہنچانا نہیں ہونی چاہیے ۔ یہاں والدین سے سوال کیاجارہا ہے کہ کیا وہ اسے اس کی مرضی کے خلاف شادی کرنے پر مجبور کر رہے تھے؟ یا اسے برین واش کرکے سچی محبت ثابت کرنے کے لیے شادی پر مجبور کیاگیا ہے ؟
If she’s 14 this marriage stands nullified
If she’s 18, then she has the right to marry of her own choice but should not be at the cost of causing harm and hurt to the family
So here the parents are in question.
Were they forcing her to marry against her will?#DuaZehraKazmi https://t.co/Bd1GaFQsba
— NADIA HUSSAIN (@NADIAHUSSAIN_NH) April 26, 2022
اداکارہ نادیہ حسین نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ دعا زہرہ کو والدین کو واپس لوٹانا چاہیے۔
#duazehra needs to be returned to her parents!!!!
— NADIA HUSSAIN (@NADIAHUSSAIN_NH) April 27, 2022
اداکارہ متھیر ا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے ، آپ اپنے والدین کے ساتھ ایسا کیسے کرسکتی ہیں ۔بے وقوف لڑکیوں کی گمشدگی کے ان حقیقی واقعات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔
انہوں نے گھر سے بھاگنے والی لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیاری لڑکیو! اگر کوئی مرد یا لڑکا آپ سے سچی محبت کرتا ہے تو وہ آپ کو کبھی گھر سے بھاگنے اور اہلخانہ والوں کو اتنا دکھ پہنچانے کا نہیں کہے گا ۔ یہ صرف ہوس ہے کہ وہ آپ سے اس طرح شادی کرنے پر راضی ہو رہا ہے۔
اداکارہ ارمینہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ان تمام لوگوں کیلیے چند حقائق پیش خدمت ہیں جو مجھے ٹیگ کررہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ دعا زہرہ ایک کمسن بچی ہے اور وہ ابھی 14 سال کی ہے اور جب تک 18 سال کی نہیں ہوجاتی اپنے والدین کی زیرسرپرستی رہے گی۔ پاکستان کے قانون کے مطابق اگر اسے کم عمری کی شادی پر مجبور کیا جاتا ہے تو یہ ریپ اور اغوا ہوگا۔ جھوٹے حقائق کی بنیاد پر نکاح یا کورٹ میرج نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ اس کیس کی باقاعدہ تحقیقات ہوں گی اور دعا کی معاونت کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کرکے سزاسنائی جائے گی۔انہوں نے لکھا کہ کیا جب تک یہ کیس اپنے انجام کو نہیں پہنچ جاتا ، نام نہاد ماہرین خاموش رہ سکتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دعا اپنےو الدین کے پاس واپس آجائے گی۔
اداکارہ منشا پاشا نے لکھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ نابالغ لڑکی اپنی مرضی سے کسی سے شادی کر لے۔یہ اغوا کرنے ، بہکانا اور عصمت دری کے زمرے میں آتاہے۔
There is no such thing as a minor getting married to someone off his/her own accord.
It’s abduction, seduction and (if consummated) it’s rape. #DuaZehra
— Mansha Pasha (@manshapasha) April 25, 2022
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری سندھ اور پنجاب حکومت سے درخواست ہے کہ دعا زہرہ کے والدین کے ساتھ مکمل تعاون کریں، یہ بچی بڑی مشکل میں نظر آرہی ہے۔
I request Sindh and Punjab Government to fully co-operate with Dua Zahra’s parents , this girl seems to be in big trouble. #DuaZehra
— yumna zaidi (@yumnazaidi3) April 26, 2022
اداکارہ سجل علی نے اس مسئلے کا انوکھا حل تجویز کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کی تربیت پر بھی زور دیا ہے۔
I believe alongwith teaching children how to behave and conduct themselves, we should also teach parents how to treat their children. Parents should get weekly classes (one hour a week, minimum) on how to deal with children & their dilemmas.
— Sajal Ali (@Iamsajalali) April 26, 2022
سجل علی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا ماننا ہے کہ بچوں کواچھا برتاؤ سکھانے کے ساتھ ساتھ ہمیں والدین کو یہ بھی سکھانا چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ کیسا سلوک کریں۔ والدین کو ہفتہ وار کلاسز (ہفتے میں کم ازکم ایک گھنٹہ) ملنی چاہئیں کہ بچوں اور ان کے مسائل سے کیسے نمٹا جائے۔