سابق وزیراعظم عمران خان سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ، جسٹس (ر) ثاقب نثار سے وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر بھی مشاورت کریں گے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کے لاہور کے گھر زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کی خواہش پر ان سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کی طرف سے صحافیوں کو تیسرا افطار ڈنر
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جسٹس (ر) ثاقب نثار کو قانونی مشاورت کے لیے طلب کیا ہے۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے زمان پارک لاہور پہنچ تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ، جسٹس (ر) ثاقب نثار سے وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر بھی مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے 28 اپریل تک حلف لینے کا حکم دیا ہے دوسری صورت میں حلف لینے کے لیے کوئی شخصیت مقرر کا حکم بھی دیا ہے۔









