ایلون مسک کا کوکا کولاخریدنے کا دعویٰ مذاق یا حقیقیت ؟
کوکا کولا کمپنی کی مالیت ایلون مسک کی پوری دولت سے کہیں زیادہ ہے

امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ انھوں نے ٹوئٹر تو خرید لیا ہے اور اب وہ کوکا کولا کمپنی کو خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انھوں نے کہا ہے کہ کمپنی خرید کر مشروب میں کوکین کا استعمال دوبارہ شروع کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 44 بلین ڈالر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سوفیصد حصص خریدلئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا، ایلون مسک نے بھی ان ‘میمز’ سے لطف اندوز ہوناشروع کردیا ہے، انھوں نے گذشتہ روز مشروب بنانے والی بین القوامی کمپنی کوکاکولا کے حوالے سے ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے کہا کہ "میں اب کوکا کولا کمپنی خرید کر مشروب میں کوکین کا استعمال دوبارہ شروع کروں گا”۔ (واضح رہے کہ کوکا کولا کمپنی کی مالیت ایلون مسک کی پوری دولت سے کہیں زیادہ ہے)۔
Next I’m buying Coca-Cola to put the cocaine back in
— Elon Musk (@elonmusk) April 28, 2022
یہ بھی پڑھیے
ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کرلیا
ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کیلیے 43 ارب ڈالر کی پیشکش کردی
جہاں ایلون مسک ٹوئٹر صارفین کے میمز کا خوش دلی سے جواب دے رہے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہیں انھوں نے ٹوئٹر میں چند اہم تبدیلوں کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں آزادی اظہار پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ قانون میں رہتے ہوئے کسی بھی قسم کی سنسر شپ کے خلاف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کہ ہر کسی کو اپنی سوچ رکھنے کی آزادی ہونی چاہیے اور کسی کو نیٹ ورک سے بین نہیں کرنا چاہیے۔
By “free speech”, I simply mean that which matches the law.
I am against censorship that goes far beyond the law.
If people want less free speech, they will ask government to pass laws to that effect.
Therefore, going beyond the law is contrary to the will of the people.
— Elon Musk (@elonmusk) April 26, 2022
ان کا کہنا ہے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ قانون کے خلاف ہیں، ہر اس بات کی آزادی ہونی چاہیے جو قانون کے مخالف نہ ہوا۔ دوسری جانب انھوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ ٹوئٹر ڈی ایم میں سگنل کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بھی ہونا چاہیے، تاکہ کوئی بھی آپ کے پیغامات کی جاسوسی یا ہیک نہ کر سکے۔
ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر مزاحیہ انداز میں سب کے جواب دینے اور اپنے اوپر بننے والی میمز سے لطف اندوز ہونے کے بعد صارفین نے ایلون مسک کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے بھی کرنا شروع کردیے ہیں ، جس پر ایلون مسک نے لکھا کہ وہ کوئی جادو نہیں کر سکتے ہیں جو سب کچھ خرید لیں۔ تاہم صارفین کی جانب سے ملے جلے ردّعمل سامنے آرہے ہیں۔
کسی کا کہنا ہے کہ اب ٹوئٹر آزاد ہے تو کسی نے کہا کہ اس سے ٹرمپ کو فائدہ ہوگا۔ ٹیسلا، اسپیس اور اب ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے اس قدم کے بعد ٹوئٹر پر ‘Elon Musk Buy Twitter’ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا ہے۔
Twitter DMs should have end to end encryption like Signal, so no one can spy on or hack your messages
— Elon Musk (@elonmusk) April 28, 2022
ایک صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک شخص اربوں کی رقم لیے کمرے میں بیٹھا ہے۔
#ElonMuskBuyTwitter
Elon Musk in Twitter’s Headquarter right now pic.twitter.com/abRlVQKmDN— Meeru Ansari🇵🇰 (@meeruansari) April 26, 2022
روی نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں ایلون مسک ٹوئٹر کی قبر کے سامنے بیٹھے خوش ہورہے ہیں، صارف نے لکھا کہ ٹوئٹر مر چکا ہے۔









