دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس آج منایا جارہا ہے
ایک ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت 26 فلسطینیوں کو شہید درجنوں کو زخمی اور سیکڑوں کو گرفتار کیا ہےکئے جاچکے ہیں ہیں

قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و جبر کو سات دہائیاں بیت گئی ہیں ، پوری دنیا میں فلسطینی مسلمان کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے رمضان المبارک کے جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طورپر منایا جاتا ہے اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں ، جلوس ،جلسے اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جس میں صہیونی ریاست اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جاتی ہے ۔
آج یوم القدس کے موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ دنیا بھر میں اظہار یکجہتی منائی جارہی ہے اس موقع پر پاکستان میں بھی ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ اس برس یوم القدس سے قبل فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان گزشتہ 22مارچ سے شروع ہونے والے تشدد کے تازہ واقعات میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہوچکے درجنوں زخمی اور سیکڑوں گرفتار کئے جاچکے ہیں ہیں جبکہ اس دوران تین صہیونی پولیس اہلکاروں سمیت کم ا زکم 14اسرائیلی بھی جہنم واصل ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے
ژالے سرحدی سیاسی ڈرامے سے بیزار، فلسطینیوں کیلیے آواز اٹھادی
برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے فلسطینیوں پر حملے کے خلاف آواز اٹھا دی
واضح رہے کہ عالمی یوم القدس کے قریب آتے ہی قابض صہیونی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تلاشی کے نام پر گھر گھر چھاپوں میں اضافہ کر دیا ہے اور تشدد کی اس حالیہ لہر میں خواتین اور بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید درجنوں زخمی اور سیکڑوں گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی یوم القدس کا آغاز سنہ 1979میں ایران کے اس وقت کے روحانی پیشوا آیت اللہ روح اللہ خمینی کی ہدایات پر ہوا تھا ، 1979 سے اب تک رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو پاکستان ،بھارت ، انڈونیشیا، سمیت براعظم افریقہ ، ایشیااور یورپ کے درجنوں ممالک میں یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ اس موقع پر ایک بڑی ریلی فلسطین میں نکالی جاتی ہے۔ گزشتہ برس یوم القدس کے موقع پر ایسے ہی ایک احتجاجی ریلی کے دوران مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس میں جھڑ پ ہوگئی تھی جس میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی اور چھ اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔










