ماہرہ خان پر تنقید،جویریہ عباسی کا خلیل رحمٰن قمر کو منہ توڑ جواب
خلیل الرحمان قمر نے ڈرامہ سیریل”صدقے تمہارے “میں اداکارہ ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے پر خود کو بر ابھلا کہا تھا

ڈرامہ نگار اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کو اداکارہ ماہرہ خان کے خلاف نفرت انگیز تبصرہ پھر مہنگا پڑگیا،اداکارہ جویریہ عباسی نے خلیل الرحمان قمر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
خلیل الرحمان قمر نے ڈرامہ سیریل”صدقے تمہارے “میں اداکارہ ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے پر خود کو بر ابھلا کہا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ سارہ خان نے احد رضا میر کو شرارتی بھائی قرار دیدیا
زارا نور عباس کے عید کے کپڑے نہیں سلے، درزی کو فون پر ہدایات دیتی رہیں
اداکارہ ماہرہ خان کو گزشتہ روز اپنے کامیاب ترین ڈراموں میں شامل ڈرامہ سیریل صدقے تمہارے کی یاد آئی تو انہوں نےا س کا ذکر اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھی کرڈالا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے ڈرامے کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’آج صدقے یاد آیا،مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ صدقے تمھارے آخرکار یوٹیوب پر آ گیا ہے“۔
I ll always curse on me for the sin I committed by casting her in a very sacred role in my Sadqay Tumhare pic.twitter.com/vNbNYKWYAb
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) April 27, 2022
خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ کی انسٹاگرام پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ” صدقے تمہارے “ کے ایک انتہائی مقدس کردار میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے پر میں ہمیشہ خود پر لعنت بھیجتا رہوں گا۔
ye hai iss aurat ka wo tweet jo iss ne Marvi Sarmad k sath honay walay incident k aglay din kia tha
May iska behad ehtram karta tha lekin iski ye zaban aur ghatiapan mujhay martay dam tk nahi bhoolay ga pic.twitter.com/UVnkTdC8EW— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) April 27, 2022
بعد ازاں، انہوں نے ماہرہ خان کے لیے اپنی نفرت کی وضاحت کے لیے ایک پرانی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہیہ ہے اس عورت کا وہ ٹوئٹ جس اس نے ماروی سرمد کے ساتھ ہونے والے حادثت کے اگلے دن کیا تھا، میں اس کا بے حد احترام کرتا تھا لیکن اسکی یہ زبان اور گھٹیا پن مجھے مرتے دم تک نہیں بھولے گا۔

خلیل الرحمان قمر کے ٹوئٹ کے جواب میں اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی خودکو کوسنے کی رعیا کاری کام نہیں آئے گی۔ بہت سے لوگوں نے اس راہ پر چل چکے اور اب بے کار بیٹھے ہیں ۔آئیے ماہرہ اور ہر ایک کا احترام کریں جن کے ساتھ ہم برابری کی سطح پر کام کرتے ہیں۔









