ایئربس 320 اے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے بیڑے میں شامل

پی آئی اے نے دنیا کے پسندیدہ بوئنگ 777 ہوائی جہاز کے بعد انتہائی پرسکون ایئربس A-320 کو اپنی ایئرلائن میں شامل کیا ہے ۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اس وقت اپنی بحالی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایئربس 320 اے طیارے کو اپنی فلیٹ میں شامل کرلیا ہے، قومی ایئر لائن کا کسی زمانے میں دنیا میں بہترین ایئر لائنز میں شمار ہوتا تھا مگر گذشتہ کچھ عرصےسے انتظامی امور میں خلل کی وجہ سے کئی مسائل کا شکار ہو گئی ہے۔

قومی ایئر لائن اس وقت اس وقت اپنے امیج کی بحالی کے لیے اور معیاری خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

چند روز قبل پی آئی اے نے پائلٹس کی تربیت، ریفریشر کورس اور فضائی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 320 اے سمیلیٹر متعارف کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانا معیشت کیلیے خطرناک

ملک میں لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی  نے وزیراعظم کے بیان کی نفی کردی

ایئر بس 320 اے خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے، پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے اس کا افتتاح کیا ہے۔

سی ای او ارشد ملک کے مطابق سمیلیٹر کی سہولت پائلٹ کی تربیت کے لیے بنائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئربس 320 اے اور بوئنگ 777 اور جمبو جیٹ سمیلیٹرز ایک ہی چھت کے نیچے آ گئے ہیں۔

پی آئی اے کے پاس جدید طیاروں کا بیڑا ہے جو کشادہ، آرام دہ اور مسافروں کو محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے دنیا کے پسندیدہ بوئنگ 777 ہوائی جہاز کے بعد انتہائی پرسکون ایئربس A-320 کو اپنی ایئرلائن میں شامل کیا ہے ۔

سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے لیز پر حاصل کردہ ائیربس 170 نشستوں پر مشتمل ہے ، یہ طیارہ 4 برس پہلے بنایا گیا تھا ، 4 طیارے منتخب کئے گئے ہیں جن میں پہلا طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 3 طیارے چند ماہ میں پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں ، نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے شیڈول آپریشن مزید ہموار ہونگے ، مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔

اس وقت پاکستان کے پاس 27 ہوائی جہاز سروس میں ہیں جن میں زیادہ تر A320 اور بوئنگ 777 پر مشتمل ہیں اور اب ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ایوی ایشن اور ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق کے مطابق اے 320 بیڑے میں شامل ہو گیا ہے اور عید کے بعد نئے حاصل کیا گیا طیارہ آپریشنل ہو جائے گا۔

وزیر ہوا بازی کے ٹویٹ کے مطابق مزید 3 اے 320 حاصل کرنے کا عمل جاری ہے اور چند ماہ میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر