سوشل میڈیا صارفین نے کیپٹن (ر) صفدر کے لیے صوفے کا مطالبہ کردیا

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب کی ایک تصویر سوشل پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جاری ہے۔

وائرل ہونے والے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ، وفاقی وزیر رانا تنویر ، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور ملک عبدالقیوم صوفے پر براجمان ہیں جبکہ مریم نواز کے شوہر کپٹن (ر) صفدر کو تشریف رکھنے کے لیے کرسی فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن کا انوکھا فیصلہ، ووٹ خریدنے والا گناہگار، جیتنے والا بےگناہ

مسجد نبویﷺ کی بے حرمتی پر اقلیتیں بھی رنجیدہ

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے آف وائٹ کلر کا انتہائی نفیس لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ کیپٹن (ر) محمد صفدر انگوری کلر کا ٹوپیس سوٹ پہن رکھا ہے اور وائٹ شرٹ کے ساتھ چائینہ فیروزی کلر کی ٹائی لگا رکھی ہے۔

زیر نظر تصویر میں کیپٹن (ر) محمد صفدر کو صوفہ نہ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لیے صوفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ آج نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری ہوئی تھی ، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے حلف لیاتھا۔

حلف برداری کی تقریب میں ایم پی ایز ، ایم این ایز اور وفاقی وزراء سمیت مہمانوں نے بڑی نے شرکت کی تھی ۔

اس پروقار تقریب میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ، ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر ، وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ ، ارکان قومی اسمبلی اور ارکان پنجاب اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب سے چند گھنٹے قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے عثمان بزدار کا استعفیٰ یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر