بھارتی نژاد امریکی نند ملچندانی سی آئی اے کے پہلے سی ٹی او مقرر
ملچندانی نے امریکی جامعات سے کمپیوٹرسائنس،میجمنٹ اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں، سلیکون ویلی اور محکمہ دفاع میں 25 سال کام کا تجربہ ہے

نئی دہلی کے اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی نژاد امریکی نند ملچندانی امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے پہلے چیف ٹیکنالوجی افسر(سی ٹی او) بن گئے۔
سی آئی اے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جاری بیان میں سربراہ سی آئی اے ولیم جے برنس نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اس نئی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعلیٰ آسام کی مسلمانوں کی ایک سے زیادہ شادی پر پابندی کی تجویز
ترکی کا میوزیم آف اسلامک ہسٹری خوبصورتی میں اپنی مثال آپ
سی آئی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی نژاد امریکی نند ملچندانی کوامریکا کے آئی ٹی مرکز سیلیکون ویلی اور محکمہ دفاع میں 25سال کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ”مول چندانی، نجی شعبے، اسٹارٹ اپس اور حکومتی اداروں سے حاصل کردہ اپنے تجربات اور مہارت سے سی آئی اے کو بہرہ ور کریں گے۔“
#CIA Director William J. Burns appoints Nand Mulchandani as CIA’s first Chief Technology Officer (CTO).
With more than 25 years of experience, Mr. Mulchandani will ensure the Agency is leveraging cutting-edge innovations to further CIA’s mission.
— CIA (@CIA) April 29, 2022
سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے اپنے بلاگ میں مزید لکھا کہ” عہدے پر تقرری کی تصدیق کے بعد سے ہی میں نے ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دی ہے اور سی ٹی او (چیف ٹیکنیکل افسر) کے نئے پوزیشن میں تقرری اس کوشش کا نہایت اہم حصہ ہے۔ مجھے اس بات پر مسرت ہے کہ نند مول چندانی ہماری ٹیم میں شامل ہوئے ہیں اور وہ اس نئے اہم رول میں اپنی وسیع تر تجربات اور مہارت سے فائدہ پہنچائیں گے“۔
اپنی تقرری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مول چندانی نے کہاکہ”سی آئی اے میں شامل ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے,اپنے اس نئے رول میں میں ٹکنالوجی کے ماہرین اور اپنے شعبے کے ماہرین پر مشتمل ایجنسی کی شاندار ٹیم کے ساتھ مل کر اس کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی کوشش کروں گا، جو پہلے ہی عالمی میعار کے انٹلیجنس اور صلاحیتوں کی مدد سے ایک جامع ٹیکنالوجی اسٹریٹیجی تعمیر کرچکے ہیں“۔
کارنیل سے کمپیوٹر سائنس اور ریاضی میں ڈگری کے بعد مسٹر ملچندانی نے اسٹینفورڈ سے مینجمنٹ میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری کے ساتھ ساتھ ہارورڈ سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کررکھی۔ سی آئی اے میں اپنے نئی ذمے داری سے پہلےوہ محکمہ دفاع میں جوائنٹ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سینٹر کے چیف ٹیکنالوجی افسراور قائم مقام ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔









