ون ڈے رینکنگ میں پاکستان 5ویں نمبر پر پہنچ گیا، نیوزی لینڈ کی ٹاپ پوزیشن برقرار
آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کردی ، نیوزی لینڈ کی ٹاپ پوزیشن برقرار، پاکستان دو درجے ترقی کرکے 5ویں نمبر پر آگیا۔
آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی مئی 2019 سے مئی 2022 تک کے ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا احاطہ کرتی ہے، نتائج کے پہلے دو سالوں کے لیے 50 فیصد حصہ رکھا گیا جبکہ رواں 12 مہینوں میں 100 فیصد نتائج کا حصہ رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ
جرمن فٹبالر انتہاپسند مودی حکومت کے خلاف، مسلمانوں کے حق میں بول پڑے
آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
سالانہ تبدیلی کے تناظر میں انگلینڈ نے آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان اور سری لنکا کو باآسانی شکست سے دوچار کردیا تھا ۔ انگلینڈ نے سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ پر دو صفر سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین میچز میں شکست دی تھی ، دونوں سیریز جیتنے کی وجہ سے انگلینڈ نے 55 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔
تازہ ترین تجزیے کے مطابق ایون مورگن کی ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان فاصلہ سات سے بڑھ کر 17 پوائنٹس ہو گیا ہے، تازہ ترین اپ ڈیٹ میں آسٹریلیا کے پانچ پوائنٹس گر گئے ہیں۔ ایرون فنچ کی ٹیم نے بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں میں دو میں فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستان کے دورے میں دو میچ ہار گئی تھی۔
ان نتائج کی وجہ سے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں نمبر جگہ بنا لی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بنگلہ دیش، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور افغانستان بالترتیب ساتویں سے دسویں نمبر پر موجود ہیں ، جب کہ آئرلینڈ اسکاٹ لینڈ کو پیچھے چھوڑتا ہوا گیارہویں نمبر پر چلا گیا ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق اسکاٹ لینڈ 12 ویں نمبر پر ہے، عمان اسی مقابلے میں 16 ویں نمبر پر ہے ، یو اے ای 6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 13ویں نمبر پر آگیا ہے۔ زمبابوے چھ پوائنٹس کھو کر 13ویں سے 15ویں نمبر پر آگیا۔ ہالینڈ 14 ویں نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے ، نمیبیا 17 ویں نمبر پر رہتا ہے۔ نیپال ایک جگہ کھسک کر 19 ویں نمبر پر آگیا، USA کو پیچھے چھوڑ دیا۔