مریم نواز کی عوامی رابطہ مہم ابتدا میں ہی غلط منصوبہ بندی اور بلنڈرز کی نذر
ن لیگ نے عوامی رابطہ مہم کے ابتدائی جلسے کیلیے فتح جنگ جیسی کمزور سیاسی وکٹ کا انتخاب کیا، حکومت نے جس خط کی تحقیقات کیلیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا مریم نواز نے اسی خط کو جھوٹا قرار دیدیا،عمران خان کی جانب سے شہبازشریف کو نوازے گئے القابات بھی دہراتی رہیں
مریم نواز کی عوامی رابطہ مہم ابتدا میں ہی غلط منصوبہ بندی اور مریم نواز کے بلنڈرز کی نذر ہوگئی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں پہلا جلسہ ہی عوامی پذیرائی حاصل نہ کرسکا۔
ن لیگ نے عوامی رابطہ مہم کے ابتدائی جلسے کیلیے فتح جنگ جیسی کمزور سیاسی وکٹ کا انتخاب کیا، حکومت نے جس خط کی تحقیقات کیلیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا مریم نواز نے اسی خط کو جھوٹا قرار دیدیا،عمران خان کی جانب سے شہبازشریف کو نوازے گئے القابات بھی دہراتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے ایک مرتبہ پھر جانور کے نیوٹرل ہونے کا ذکر کر دیا
عمران خان کے الزامات پر ترین اور علیم میدان میں آگئے
مسلم لیگ ن نے برسراقتدار آنے کے بعد عمران خان کے کامیاب جلسوں کا بھرپور انداز میں جواب دینے کیلیے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مریم نواز کے 6 جلسوں کا شیڈول جاری کیا تھا۔اس سلسلے کا پہلا جلسہ گزشتہ روز اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں منعقد کیا گیا۔
فتح جنگ سے موصول اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے جلسے کی ابتدا شام 6بجے ہونا تھی اور مریم نواز نے شام 7 بجے خطاب کرنا تھا تاہم جلسہ گاہ خالی ہونے کے بعد جلسہ کئی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جبکہ مریم نواز نے 7 کے بجائے رات 9 بجے خطاب کیا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کی ابتدا کیلیے فتح جنگ کے انتخاب کو انتہائی غلط فیصلہ قرار دیا جارہا ہے ۔سیاسی تجزیہ کاروں اور ناقدین کا کہنا ہے کہ فتح جنگ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کا گڑھ ہےاور یہاں ن لیگ نے کبھی کامیابی حاصل نہیں کی۔میجر (ر) طاہر صادق سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی رہے ہیں اور مسلم لیگ ق کے دور میں فتح جنگ کے ناظم بھی منتخب ہوچکے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عوامی رابطہ مہم کےآغاز کیلیے فتح جنگ جیسی کمزور وکٹ کا انتخاب ن لیگ کی بڑی غلطی ہے، اس کے برعکس سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی مہم کا آغازاپنے گڑھ میانوالی سے کیا ہے جہاں وہ ہمیشہ کامیاب ہوتے آئے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اٹک جلسے میں ن لیگ کے کارکنوں سے خطاب کے دوران دو بلنڈر بھی کرڈالے۔مریم نواز نے اپنے خطاب میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہر روز ایک نیا جھوٹ بولتا ہے، چند دن پہلے کہتا ہے جھوٹا خط مارچ میں آیا تھا اور کل اپنے جھوٹ کا پول خود کھول دیا کہ مجھے پہلے سے پتہ تھا کہ پچھلے سال جولائی میں میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔
ناقدین کاکہنا ہے کہ اگر مریم نواز کے بقول دھمکی آمیز خط جھوٹا ہے تو پھر مریم اورنگزیب نے کس خط کی تحقیقات کیلیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے؟ کیا حکومت جھوٹے خط کی تحقیقات کرائے گی؟
ناقدین کاکہنا ہے کہ اگر مریم نواز کے بقول دھمکی آمیز خط جھوٹا ہے تو پھر مریم اورنگزیب نے کس خط کی تحقیقات کیلیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے؟ کیا حکومت جھوٹے خط کی تحقیقات کرائے گی؟ کیا حکومت کا اعلان کردہ کمیشن بھی جھوٹا ہے؟ کیا مریم نواز حکومتی کمیشن کو جھوٹا قرار دے رہی ہیں؟
مریم نواز اپنے خطاب میں عمران خان کی جانب سے شہبازشریف کو نوازے گئے القابات بھی دھرادیے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی شہبازشریف کو چیری بلاسم، بوٹ پالش کرنے والا کہتا ہے، جس انسان نے ساری زندگی بوٹ پالش کیے ہوں اس کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔
All political differences aside, we totally agree with Maryam Nawaz on this one. #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور pic.twitter.com/z1n7iGmxeW
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) May 7, 2022
ناقدین کا کہنا ہے کہ مریم نوازکو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مخالفین کی جانب سے نوازے گئے القابات اپنے منہ سے نہیں دہرائے جاتے کیونکہ اس کا مطلب یہ لیاجائے گا کہ عمران خان نے شہباز شریف کو جن القابات سے نوازا ہے مریم نواز نے انہیں اپنے منہ سے ادا کرکے ان کی تصدیق کردی ہے۔